Maktaba Wahhabi

218 - 421
"عالم کی فضیلت عابد پر اس طرح ہے جس طرح میری فضیلت تم میں سے کسی ادنیٰ شخص پر ہے۔" پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "بےشک اللہ اور اس کے فرشتے اور تمام آسمانوں اور زمینوں والے حتیٰ کہ چیونٹیاں بھی اپنے بلوں میں اور حتیٰ کی مچھلیاں بھی پانی میں نیکی کی تعلیم دینے والے پر صلاۃ بھیجتے ہیں (اللہ تعالیٰ رحمت نازل فرماتا ہے اور باقی چیزیں رحمت کی دعا کرتی ہیں۔) (سنن الترمذی، رقم: 2685، معجم کبیر طبرانی، رقم: 7911) سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "اللہ تعالیٰ کے لیے علم کو طلب کرنے والا، اللہ کے نزدیک مجاہد فی سبیل اللہ سے افضل ہے۔" (جمع الجوامع، رقم: 13885) سیدنا ہلال بن خباب رضی اللہ عنہ نے ایک روز سیدنا سعید بن جبیر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: "اے ابوعبداللہ! لوگوں کے ہلاک ہونے کی کیا علامت ہے؟" فرمایا: "جب ان کے علماء ہلاک ہو جائیں۔" (سنن الدارمی: 1/77) ایک اور روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (يوزن يوم القيامة مداد العلماء ودم الشهداء) (جامع بیان العلم و فضلہ لابن عبدالبر: 1/31) ایک اور روایت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "عالم اور متعلم (طالب علم) نیکی میں باہم شریک ہیں جب کہ تمام آدمیوں میں کوئی خیر نہیں۔" (رواہ الطبرانی، الفتح الکبیر: 2/247) ایک اور حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (العلماء مصابيح الارض، وخلفاء الانبياء) (رواہ ابن عدی فی الکامل، الفتح الکبیر: 2/251) "علماء زمین کے چراغ ہیں اور انبیاء کرام کے خلفاء ہیں۔" اور ایک روایت میں سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (الدنيا ملعونة، ملعون ما فيها إلا ذكرَ اللّٰه وما والاه، وعالماً ومتعلماً) (رواہ ابن عبدالبر بسندہ عن ابی الدرداء: 1/27، والترمذی، رقم: 2323)
Flag Counter