Maktaba Wahhabi

204 - 421
میں) ان دونوں کی پیروی کرنا اور ان کے اقوال کو عملی جامہ پہنانا۔" (اعلام الموقعین: 2/219) سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بعد 19ھ میں شریح کو قاضی مقرر فرمایا۔ یہ اگرچہ صحابی رسول نہ تھے لیکن اپنی ذہانت اور معاملہ فہمی میں تمام عرب میں اپنا جواب نہ رکھتے تھے۔ ان کے علاوہ سلمان ربیعہ الباہلی، عبدالرحمٰن بن ربیعہ، ابو قرہ الکندی اور جمیل بن معمر وغیرہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں مختلف علاقوں کے قاضی تھے جو اپنے زمانہ کے علم و فضل، ذہانت اور معاملہ فہمی میں نہایت جلیل القدر حضرات تھے۔ بصرہ کے قاضی کعب بن سور الازدی تھے جو اپنے زمانہ کے علم و فضل اور معاملہ فہمی میں اپنا جواب نہ رکھتے تھے۔ فلسطین کے قاضی سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ تھے۔ مدینہ کے ایک قاضی سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بھی تھے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کاتب وحی بھی تھے اور علم الفرائض میں تمام عرب میں ان کا کوئی جواب نہ تھا۔ عراق کے قاضی سیدنا ابو موسیٰ الاشعری رضی اللہ عنہ تھے۔ ان کو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ایک خط لکھا تھا جن میں قضاء کے بارے میں انہیں مختلف ہدایات دیں جو قیامت تک آنے والے قاضیوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔ آپ نے ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کو لکھا: "بسم اللہ الرحمٰن الرحیم. اللہ کے بندے امیر المومنین کی طرف سے عبداللہ بن قیس کے نام، سلام عليك! امابعد: واضح ہو کہ فصل مقدمات ایک اہم فریضہ ہے جس پر ہم زمانہ میں عمل درآمد ہوتا رہا ہے۔ جب کوئی مقدمہ تمہارے پاس آئے تو اس کے تمام پہلوؤں کو اچھی طرح سمجھو (اور جب صحیح فیصلہ سمجھ میں آ جائے تو اسے نافذ کر دو کیونکہ زبانی فیصلہ بے سود ہے تاوقتیکہ اسے عملاً نافذ نہ کیا جائے۔ مدعی اور مدعا علیہ کے ساتھ ایک سا برتاؤ کرو کیونکہ کسی ایک فریق سے بات کرنے یا عدالت میں بٹھانے یا انصاف کرنے میں کوئی امتیاز نہ برتو تاکہ "بڑا آدمی" یہ توقع نہ کرے کہ تم اس کے ساتھ رعایت کرو گے، اور "غریب اور کمزور" کو یہ اندیشہ نہ ہو کہ اس کے ساتھ نا انصافی سے پیش آؤ گے۔ جو شخص دعویٰ کرے اس سے گواہ مانگیں جائیں، اور جو دعویٰ
Flag Counter