Maktaba Wahhabi

418 - 453
کہ ہمارے نوجوان ایسے نہ ہوں کہ : اپنے دین و ملت کی مبادیات سے بھی ناواقف ہوں۔ والدین سمیت اکابر کو پرانے لوگ قرار دے کر ان کی تحقیر کرتے ہوں۔ کسی بھی چیز کواپناتے وقت کوئی معیار ان کے پاس نہ ہو۔ ایسےبے شعور نہ ہوں کہ کالانعام (جانوروں کی طرح)ہوں جسے ، جو جدھر چاہے ہانک لے وہ وہیں چلنا شروع کردیں۔ اپنے ہی آپ میں اس قدر مگن نہ ہوں کہ لوگ مفاد پرست(Selfish) کے نام سے جانتے ہوں۔ قوم و ملت اور امت کے مفادات سے ناآشنا اور ان کے لئے کسی قسم کی کوئی قربانی دینے کا جذبہ بھی نہ ہو۔ یہ کچھ سطور جوانوں کے لئے ایک رہنما تحریر کی حیثیت رکھتی ہیں ،اللہ اس ملت کے سپوتوں نرغۂ اغیار سے محفوظ رکھے اور کما حقہ دین و ملت کی خدمت کی توفیق دے ۔آمین یا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے جو قلب کو گرما دے جو روح کو تڑپا دے و صلی اللہ علی نبینا محمد و آلہ و صحبہ و سلم
Flag Counter