Maktaba Wahhabi

385 - 389
"اطاعت صرف نیک کاموں میں ہے۔" اللہ تعالیٰ تمام لوگوں کو ایسے کام کرنے کی توفیق دے جس سے وہ راضی ہو،نیز جو چیز آپ کے حق میں مفید ہو اور آپ کے دین و دنیا کے لئے کارآمد ہو اسے آپ کے لئے آسان بنا دے۔(ابن باز رحمۃ اللہ علیہ) ہاتھ کے اشارے سے سلام کرنا سوال:کیا ہاتھ کے اشارے سے سلام کرنا جائز ہے؟ جواب:اشارہ سے سلام کرنا جائز نہیں،سلام کے بارے میں سنت یہ ہے کہ سلام کرنے اور جواب دینے میں زبان استعمال کی جائے۔ اشارے سے سلام کرنا اس وجہ سے جائز نہیں کہ اس میں کافروں کی مشابہت کے ساتھ اللہ کے بیان کردہ طریقے کی مخالفت ہوتی ہے۔ تاہم اگر کوئی دور ہونے کی بناء پر زبان سے سلام کرنے کے ساتھ ہاتھ کا بھی اشارہ کر دے تاکہ یہ سمجھ سکے کہ اسے سلام کیا جا رہا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے،کیونکہ اس قسم کی روایتیں ملتی ہیں(جیسا کہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے الادب المفرد میں ذکر کیا ہے)اور اگر کوئی مسلمان نماز میں مشغول ہو تو اشارہ کے ذریعہ سلام کا جواب دے سکتا ہے یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح سنت سے ثابت ہے۔ چاندی کی انگوٹھی پہننا سوال:قاری چاندی کی انگوٹھی پہننے کا حکم دریافت کرنا چاہتا ہے اگر پہننا جائز ہے تو دائیں ہاتھ کی انگلی میں پہنے یا بائیں ہاتھ کی انگلی میں؟ جواب:مرد عورت کسی کے لیے بھی چاندی کی انگوٹھی پہننے میں کوئی حرج نہیں،دائیں اور بائیں دونوں ہاتھوں کی انگلیوں میں پہنی جا سکتی ہے مگر داہنے ہاتھ میں پہننا زیادہ بہتر ہے،اس لیے کہ بایاں کے مقابلہ میں دایاں بہتر اور افضل ہے۔
Flag Counter