Maktaba Wahhabi

220 - 389
وہ جنت میں داخل ہو گا اور اگر اللہ کے ساتھ شرک کیا ہو یا کسی صریح کفر کا ارتکاب کیا ہو اور اس پر توبہ نہیں کی اور موت آ گئی تو ایسے شخص کا جنت میں داخلہ نہیں ہو گا۔اللہ تعالیٰ ہمیں اعمال صالحہ اور عقائد صحیحہ پر قائم رکھے اور کفر و شرک سے محفوظ فرمائے۔آمین قریب المرگ شخص کو کلمہ توحید کی تلقین کرنا سوال:کیا قریب المرگ شخص کو کلمہ توحید کی تلقین کرتے ہوئے پڑھنے کے لئے کہنا چاہیے یا اس کے پاس یاد دہانی کے لئے کلمہ پڑھا جائے،صحیح رہنمائی فرمائیں۔ جواب:قریب المرگ شخص کو کلمہ توحید کی تلقین کا حکم ہے اور تلقین سے مراد صرف کلمہ توحید پڑھ کر سنانا نہیں بلکہ اسے کہا جائے کہ وہ بھی پڑھے اس کے اوپر کئی ایک دلائل موجود ہیں۔ایک دلیل پیش کرتا ہوں،انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک انصاری کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے،آپ نے فرمایا:ماموں جان لا الہ الا اللہ کہو۔اس انصاری نے کہا:ماموں یا چچا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:نہیں بلکہ ماموں۔اس نے پوچھا:کیا لا الہ الا اللہ کہنا میرے حق میں بہتر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"ہاں"۔(مسند احمد 3/154 یہ حدیث مسلم کی شرط پر صحیح ہے) اس صحیح حدیث سے پتا چلا کہ قریب المرگ کو کلمہ پڑھنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔ غائبانہ نماز جنازہ کی شرعی حیثیت سوال:کیا شہید کی غائبانہ نماز جنازہ جائز ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیں۔(ابو معاذ ثاقب شیخ،وہاڑی) جواب:شہید ہو یا غیر شہید اس کا نماز جنازہ غائبانہ جائز ہے،اس کے متعلق جہاد ٹائمز اور مجلہ الدعوۃ میں تفصیلی فتویٰ کئی بار طبع ہو چکا ہے۔ تفصیل کے لئے راقم کی کتاب"آپ کے مسائل اور ان کا حل"ملاحظہ کر لیں وہاں باحوالہ مفصل بحث موجود ہے،یاد رہے کہ ماہ اگست 2000ء کے شمارہ منہاج القرآن
Flag Counter