Maktaba Wahhabi

347 - 389
اولادیں،جائیداد و املاک بھی تھیں۔انہوں نے ایسے ناجائز تحفظات کا اہتمام نہیں کیا۔ بیمہ کمپنیوں والے یہ کہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ بیمہ دار نفع نقصان میں شریک ہوتا ہے،یہ بات درست نہیں،بیمہ کمپنی اگرچہ اس جمع شدہ رقم کے ساتھ تجارت بھی کرتی ہو لیکن وہ اس کے منافع میں سے طے شدہ حصہ بیمہ دار کو دیتے ہیں اور اصل رقم کے علاوہ طے شدہ منافع ہی سود ہے اور یہ بھی معلوم ہے کہ بیمہ کمپنیاں تمام حاصل شدہ سرمایہ آگے سود پر دیتی ہیں،کچھ خود کھا لیتی ہیں اور کچھ بیمہ دار کے کھاتے میں درج کر دیتی ہیں۔الغرض بیمہ پالیسی ناجائز اور حرام ہے اس کے جواز کی کوئی دلیل کتاب و سنت میں موجود نہیں۔ وصیت نامہ کی فوٹو کاپی کو فروغ دینا سوال:میں آپ کو ایک کاغذ بھیج رہا ہوں اس پر مدینہ شریف کے شیخ احمد نے وصیت نامہ بھیجا ہے پڑھ کر بتائیں کہ آیا یہ صحیح ہے یا غلط۔(سخاوت علی 38/DG ینگ پور اوکاڑہ) جواب:یہ وصیت نامہ بالکل جعلی اور جھوٹا ہے،سعودی عرب کے بڑے بڑے مشائخ اس کی کئی بار تردید کر چکے ہیں،شیخ ابن باز رحمۃ اللہ علیہ نے اسے بالکل غلط قرار دیا۔اس نام کا مدینہ میں مسجد نبوی کے اندر کوئی آدمی نہیں لوگ اپنے غلط نظریات کا پرچار کرنے کے لئے کوئی نہ کوئی جعلی پوسٹر،وصیت نامہ وغیرہ شائع کر دیتے ہیں جس کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی،اصل دین کتاب و سنت ہے اپنے تمام مسائل کو ان پر پرکھیں اللہ تعالیٰ راہ صواب پر قائم رکھے۔آمین تدریس قرآن پر اجرت لینا سوال:میں بچوں کو قرآن پاک حفظ کرواتا ہوں اور ماہوار تنخواہ لیتا ہوں کیا یہ تنخواہ لینا میرے لئے ناجائز ہے یا جائز ہے کیونکہ ہم نے ایک واقعہ سنا تھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے
Flag Counter