Maktaba Wahhabi

161 - 389
مقتدی رکوع سے سر اٹھاتے وقت کیا پڑھے سوال:باجماعت نماز کے دوران جب امام رکوع سے سر اٹھا کر سمع اللّٰهُ لمن حمده کہتا ہے تو پیچھے مقتدی کو کیا کرنا چاہیے۔(شیخ ثاقب رحیم محمدی،وہاڑی) جواب:مقتدی کو رکوع سے سر اٹھاتے ہوئے بھی سمع اللہ لمن حمدہ،ربنا لک الحمد پڑھنا چاہیے،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تسمیع و تحمید دونوں کہتے تھے،آپ اکثر اوقات امام ہی ہوتے تھے لیکن چند دفعہ مقتدی بھی بنے ہیں جیسا کہ ابوداؤد وغیرہ میں ہے اور آپ کے تسمیع و تحمید کہنے کی احادیث عام ہیں دونوں حالتوں کو شامل ہیں،تفصیل کے لئے مجلہ الدعوۃ کی طرف مراجعت کر لیں۔ سجدے میں دعا سوال:ہم نے ایک عالم دین کی تقریر سنی وہ کہہ رہے تھے کہ نفلی سجدے کے علاوہ دعا کرنا بدعت ہے یعنی سجدے میں دعا کرنے کے لئے نفل ادا کرے جب سجدے میں جائے تو پھر دعا کرے لیکن بعض کہتے ہیں کہ نفل کے علاوہ بھی سجدے میں دعا کی جا سکتی ہے۔درست مسئلہ کیا ہے؟ اور دعا کس زبان میں مانگنی چاہیے۔(اخت ابو حنظلہ،چیچہ وطنی چک 47/12-L) جواب:سجدے کی حالت میں دعا مانگنا جائز و درست ہے خواہ سجدے نفلی ہوں یا فرضی،رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح حدیث ہے: (أقرب ما يكون العبد من ربه وهو ساجد،فأكثروا الدعاء) "بندہ سب سے زیادہ اللہ کے قریب سجدے کی حالت میں ہوتا ہے پس تم کثرت سے دعا کرو۔"(صحیح مسلم 215/482) ایک اور حدیث میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (وأما السجود فاجتهدوا في الدعاء فقمن أن يستجاب لكم)
Flag Counter