Maktaba Wahhabi

415 - 389
درج ہے اسے دوبارہ ملاحظہ کریں،الکوحل ایلوپیتھی،ہومیو پیتھی یا دیسی طریقہ علاج میں الغرض جہاں بھی استعمال ہو اس کا پینا درست نہیں کیونکہ شراب کی حرمت پر نصوص کثیرہ صحیحہ موجود ہیں۔آپ ڈاکٹر یا طبیب کو اپنا مرض بتا کر اسے کہیں کہ الکوحل کے یا دیگر حرام اشیاء کے بغیر ادویہ علاج کے لئے دے۔حرام اشیاء کے بغیر بھی کثیر ادویہ موجود ہیں حکماء اور ڈاکٹرز کو چاہیے کہ وہ اسلامی طب کے مطابق علاج کریں۔طب نبوی میں بےشمار دوائیں اور علاج موجود ہیں ان کی طرف توجہ دیں تاکہ اسلامی طب فروغ پائے۔باقی ایام ماہواری میں عورت کے لئے بہتر ہے کہ قرآن پاک کو کپڑے وغیرہ کے ساتھ چھوئے،تفصیل کے لئے"آپ کے مسائل اور ان کا حل"جلد اول ملاحظہ کریں راقم کی اس کتاب میں یہ مسئلہ کچھ شرح کے ساتھ موجود ہے۔ حلال جانور کے خون کے قطرات کا حکم سوال:اگر کوئی حلال جانور(مرغا)ذبح کیا جائے تو اس کے خون کے چھینٹے کپڑوں پر پڑ جائیں تو کیا کرنا چاہیے۔(شیخ ثاقب،وہاڑی) جواب:ایسی صورت میں کپڑوں کے جس حصہ پر خون لگ جائے اسے دھو لیں،اللہ تبارک و تعالیٰ دین حق کی صحیح سمجھ عطا فرمائے۔آمین سودی کاروبار کرنے والے کے گھر سے کھانا سوال:کیا اس آدمی کے گھر سے کھانا کھانا یا اشیاء لینا جائز ہے جو سودی کاروبار کرتا ہے۔(شیخ ثاقب رحیم،وہاڑی) جواب:جس شخص کے بارے میں یہ بات معلوم ہو کہ اس کا کاروبار سود پر مبنی ہے تو اس کی رقم سے خریدی ہوئی کوئی چیز بھی کھانی پینی جائز نہیں کیونکہ سود صریح حرام اور اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کے مترادف ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سود کھانے والے،سود کھلانے والے،سود لکھنے والے اور سودی معاملے پر گواہی دینے والوں پر لعنت کی
Flag Counter