Maktaba Wahhabi

381 - 389
تعالیٰ ہے: ﴿وَمِنَ النَّاسِ مَن يَشْتَرِي لَهْوَ الْحَدِيثِ﴾(لقمان:۶) اکثر مفسرین اور بہت سے علماء کرام نے لَهْوَ الْحَدِيثِ کی تفسیر گانا اور آلات طرب سے کیا ہے۔ امام بخاری نے اپنی صحیح میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث روایت کی ہے کہ "میری امت میں کچھ جماعتیں ہوں گی جو حریر،خمر اور معازف کو حلال بنائیں گی۔" "حر"سے مراد حرام شرمگاہ ہے اور"حریر"یعنی ریشم مشہور چیز ہے جو مردوں کے لیے حرام ہے"خمر"یعنی شراب بھی مشہور ہے۔اس کا اطلاق ہر اس چیز پر ہو گا جس میں نشہ ہو اور یہ تمام مسلمان مرد و عورت،بڑے اور بچے کے لیے حرام ہے اور اس کا پینا کبیرہ گناہوں میں سے ہے اور"معازف"گانا بجانا،ہر قسم کے آلات طرب،گانے بجانے کی حرمت پر کئی ایک نصوص،آیتیں اور حدیثیں ہیں جنہیں علامہ ابن قیم نے اپنی کتاب"اغاثة اللهفان من مكائد الشيطان"میں ذکر کیا ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ سے تمام مسلمانوں کی ہدایت و توفیق کی اور اس کے غضب سے محفوظ رہنے کی دعا کرتے ہیں۔ ریڈیو وغیرہ سننا سوال:ریڈیو اور دوسرے نشریاتی پروگرام سننے کا کیا حکم ہے اگر ان میں کوئی حرام بات نہ پائی جاتی ہو؟ جواب:ریڈیو سے نشر ہونے والے پروگرام اگر قرآن یا مفید احادیث یا اہم خبروں پر مشتمل ہوں تو ان کو سننے میں کوئی حرج نہیں ہے،اسی طرح قرآن کریم،احادیث اور نصیحتوں سے بھری کیسٹس سننے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔ میں آپ کو"اذاعة القرآن"اور"نور على الدرب"جیسے پروگرام سننے اور
Flag Counter