Maktaba Wahhabi

89 - 389
لوگوں کی قسمتوں کے دعوے کرنے والے عاملوں کے پاس جانا حرام ہے اور ان کے دعوؤں کی تصدیق کرنا شریعت محمدی سے کفر ہے۔ تفسیر قرآن میں رہنمائی سوال:میں قرآن حکیم کا ترجمہ و تفسیر سمجھنا چاہتی ہوں میری رہنمائی بذریعہ جہاد ٹائمز کریں کہ کس مصنف کی تفسیر سے استفادہ کروں۔(اخت عرفان،سیالکوٹ) جواب:اردو زبان میں قرآن حکیم کو سمجھنے کے لئے کئی ایک مختصر و مطول تفاسیر موجود ہیں آپ اشرف الحواشی اور احسن التفاسیر وغیرہما کا مطالعہ کریں اور ساتھ کسی قرآن پڑھانے والے نیک سیرت معلم یا معلمہ سے بھی راہنمائی لے لیں۔ کرامت کیا ہے؟ سوال:کرامت کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ صاحب کرامت کیسے بنتے ہیں کیا کرامت اتفاقیہ عمل ہے یا مستقل صاحب کرامت کا اختیار کہاں ہوتا ہے۔صوفیوں کے اکثر واقعات خلاف شریعت ہوتے ہیں وہ ان کو کرامت کے زمرے میں لاتے ہیں حضرت سلیمان علیہ السلام کے امتی کا تخت سبا آنکھ جھپکنے میں لانا اس کی وضاحت کریں؟ (خاور اقبال D-46 جناح ہال پنجاب میڈیکل کالج،فیصل آباد) جواب:اللہ تبارک و تعالیٰ کی اطاعت و فرماں برداری اور رسول مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت و اتباع کرنے والے لوگ اللہ کے ولی و دوست ہوتے ہیں کبھی کبھار ان کے ہاتھ پر خلاف عادت کسی کام کا اظہار ہو جاتا ہے اور یہ اتفاقی عمل ہے۔مستقل صاحب کرامت کا اختیار نہیں۔انبیاء علیہم السلام سے خرق عادت کے طور پر جو ظاہر ہو اسے معجزہ کہتے ہیں اور اولیاء کے ہاتھ پر اگر ایسی چیز کا اظہار ہو تو وہ کرامت گردانی جاتی ہے۔ملا علی قاری حنفی لکھتے ہیں کہ معجزہ عجز سے مشتق ہے جو قدرت کی ضد ہے اور تحقیقی بات صرف یہ ہے کہ معجزہ وہ ہے جو غیر کے اندر عجز کا فعل پیدا کرے اور وہ صرف اللہ
Flag Counter