Maktaba Wahhabi

219 - 389
نے دشمن کا سامنا کیا زید نے جھنڈا پکڑا لڑے اور شہید ہو گئے۔۔۔پھر خالد بن ولید سیف من سیوف اللہ نے جھنڈا پکڑا تو اللہ نے ان کے ہاتھ پر فتح دی،پھر آپ تین دن تک آل جعفر کے ہاں جانے سے رکے رہے پھر اس کے بعد ان کے ہاں تشریف لے گئے تو آپ نے فرمایا:آج کے بعد میرے بھائی پرتم مت رونا،میرے بھائی کے دونوں بیٹوں کو بلاؤ،ہمیں لایا گیا،ہم ایسے لگتے تھے جیسے چوزے ہوتے ہیں،آپ نے فرمایا:سر مونڈنے والے کو بلاؤ،سر مونڈنے والا لایا گیا،اس نے ہمارے سر مونڈ دئیے،پھر آپ نے فرمایا:محمد بن جعفر ہمارے چچا ابو طالب کا ہم شکل ہے اور عبداللہ شکل اور اخلاق میں میرے مشابہ ہے۔پھر آپ نے میرا ہاتھ بلند کر کے دعا کی:اے اللہ! جعفر کے پیچھے اس کے اہل کا والی بن جا اور عبداللہ کے ہاتھ میں برکت دے،یہ بات آپ نے تین مرتبہ کہی،کہتے ہیں پھر ہماری والدہ آئیں انہوں نے ہماری یتیمی کا ذکر کیا اور آپ کو اپنا غم بتانے لگیں،آپ نے فرمایا:تمہیں ان کی تنگ دستی کا فکر کیوں ہے میں دنیا اور آخرت میں ان کا سرپرست ہوں۔(مسند احمد 1/204(1750۔تحقیق احمد شاکر) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ تین دن کے بعد بھی تعزیت ہو سکتی ہے۔ جمعہ کے روز فوت ہونا سوال:کیا جمعہ کے دن فوت ہونے کی کوئی فضیلت ہے۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ جو شخص جمعہ کے دن فوت ہو وہ جتنی ہوتا ہے قرآن و سنت سے اس کی وضاحت کریں۔(محمد سلیمان سعید،رحیم یار خان) جواب:جمعہ کے دن فوت ہونے والے کے بارے میں ذکر کردہ فضیلت کا مجھے علم نہیں البتہ یہ بات یاد رکھیں کہ جنت میں داخلے کے لئے صحیح اور اعمال صالحہ اور خاتمہ بالخیر کی ضرورت ہے جس شخص کا عقیدہ بالکل صحیح عقیدہ ہو وہ کسی کفر و شرک کے ارتکاب کے بغیر اس دنیا سے چلا گیا تو اللہ اسے ضرور اپنی جنت میں داخل کرے گا۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کئی ایک احادیث صحیحہ میں یہ بات موجود ہے کہ جس شخص کا آخری کلام لا الہ الا اللہ ہوا
Flag Counter