Maktaba Wahhabi

144 - 389
اختراعی بات ہے جس کا کوئی ثبوت نہیں۔رفع الیدین نماز کے دوران کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک سنت ہے اور احادیث متواترہ اس پر دلالت کرتی ہیں لوگوں نے اس عظیم سنت کو ترک کرنے کے جو حیلے تراش رکھے ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے۔ بارش کی وجہ سے دو نمازیں جمع کرنے کا طریقہ سوال:بارش کی وجہ سے نماز جمع کرنے کا کیا طریقہ ہے؟ جواب:بارش کی وجہ سے اگر کوئی مقیم نماز جمع کرنا چاہتا ہے تو وہ ظہر کو آخر وقت میں اور عصر کو اول وقت میں پڑھے اور مغرب کو آخری وقت میں اور عشاء کو اول وقت میں پڑھے۔سنن النسائی میں باب الوقت الذى يجمع فيه المقيم یعنی ایسا وقت جس میں مقیم نمازیں جمع کرے۔عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی حدیث اس بات کی وضاحت کرتی ہے جو لوگ مقیم ہو کر ظہر کے ساتھ عصر یا مغرب کے ساتھ عشاء کو پڑھ لیتے ہیں ان کا یہ عمل درست نہیں ہے۔تفصیل کے لئے راقم کی کتاب"صلاۃ المسلم"ملاحظہ ہو۔ نوافل بیٹھ کر پڑھنے چاہئیں یا کھڑے ہو کر؟ سوال:نوافل بیٹھ کر پڑنے چاہئیں یا کھڑے ہو کر بعض لوگ کہتے ہیں عشاء کے بعد والے نوافل بیٹھ کر پڑھنے چاہئیں قرآن و حدیث کی رو سے بیان کریں۔(عبدالجبار،پوٹھ شیر) جواب:نوافل کھڑے ہو کر ادا کرنے چاہئیں تاکہ پورا ثواب ملے،اگر کوئی آدمی عذر کے بغیر بیٹھ کر پڑھے گا تو اسے نصف اجر ملے گا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے مستثنیٰ ہیں انہیں بیٹھ کر نماز پڑھنے پر بھی پورا اجر ہی ملتا تھا۔عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مجھے حدیث بیان کی گئی ہے کہ آدمی کا بیٹھ کر نماز پڑھنا آدھی نماز ہے۔میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا،میں نے آپ کو بیٹھ کر نماز پڑھتے ہوئے پایا،میں نے اپنا
Flag Counter