Maktaba Wahhabi

377 - 389
ماجہ 3814،بحوالہ مشکوٰۃ المصابیح 2352) اس صحیح حدیث سے معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجلس میں بیٹھے بیٹھے 100 بار استغفار کرتے تھے اور آج ہمیں بھی اپنی مجالس میں کثرت سے استغفار کرنا چاہیے تاکہ ہمارے گناہوں کی معافی ہو سکے،البتہ دوران خطبہ استغفار کرنا ثابت نہیں بلکہ خطبہ کو دھیان اور توجہ سے سننا چاہیے جو آدمی اپنی توبہ و استغفار میں مشغول ہو وہ خطیب کی بات کو دھیان سے نہیں سن سکتا۔ برہنہ حالت میں کسی کو دیکھنا سوال:کیا مرد دوسرے مرد کو کپڑے تبدیل کرتے وقت دیکھ سکتا ہے؟ اور عورت بھی عورت کو کپڑے تبدیل کرتے وقت ننگی حالت میں دیکھ سکتی ہے؟ وضاحت فرمائیں۔(محمد عبداللہ،شرقپور) جواب:آدمی کو آدمی کی شرمگاہ کی طرف دیکھنا اسی طرح عورت کو عورت کی شرمگاہ کی طرف دیکھنا حرام ہے،ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "مرد مرد کی شرمگاہ نہ دیکھے اور نہ ہی عورت عورت کی شرمگاہ دیکھے اور آدمی آدمی کے ساتھ ایک کپڑے میں برہنہ نہ لیٹے اور نہ ہی عورت عورت کے ساتھ ایک کپڑے میں برہنہ لیٹے۔" (صحیح مسلم کتاب الحیض باب تحریم النظر الی العورات 74/338) اس صحیح حدیث سے معلوم ہوا کہ مرد و خواتین کے لیے ایک دوسرے کی شرمگاہ کو دیکھنا حرام ہے۔امام ابن القطان الفاسی رحمۃ اللہ علیہ رقمطراز ہیں: مرد کے لیے مردوں کی جنس سے شرمگاہوں کی طرف نظر دوڑانا حلال نہیں یہ بات شک و شبہ سے بالا ہے اور اس میں کوئی اختلاف نہیں۔اس کے بعد اوپر ذکر کردہ حدیث کو بطور استدلال پیش کیا ہے اور اس طرح ص 286 پر عورت کا عورت کی شرمگاہ
Flag Counter