Maktaba Wahhabi

373 - 389
بیٹیوں کے نام سوال:بھائی صاحب اللہ تعالیٰ نے مجھے دو بیٹیاں دی ہیں میں نے ان کا نام اسفندریہ اور ملائکہ رکھا ہے مگر بعض لوگ کہتے ہیں کہ آپ نے ٹھیک نام نہیں رکھے مہربانی کر کے آپ اس مسئلہ میں ہماری رہنمائی کریں۔(شہزاد،سیالکوٹ) جواب:اللہ تعالیٰ جب اولاد کی نعمت سے نوازے تو ان کے نام ایسے رکھنے چاہئیں جن کا معنی صحیح ہو اور بہترین نام وہ ہوتے ہیں جن میں نسبت اللہ کی طرف ہوتی ہے جیسے عبداللہ،عبدالرحمٰن وغیرہ،بچیوں کے نام آپ صحابیات کے ناموں پر رکھ لیں یا کوئی اور صحیح المعنی نام رکھیں۔ملائکہ کا معنی تو فرشتے ہیں اور اسفندریہ کا معنی مجھے معلوم نہیں ہے،لہذا آپ کسی اچھے نام کا انتخاب کریں اس کے لئے آپ ایک کتاب"پیارے نام"دیکھیں جسے مولانا فاروق صارم صاحب حفظہ اللہ نے مرتب کیا ہے۔ دو یا تین نابالغ بچوں کی وفات پر جہنم سے آزادی سوال:کیا کوئی ایسی حدیث ہے اگر کسی کے دو یا تین نابالغ بچے فوت ہو جائیں تو اللہ ان کے والدین کو جنت میں جگہ دے گا؟ برائے مہربانی صحیح رہنمائی کریں۔(ابو حنظلہ،گجرات) جواب:والدین کو اگر اپنی نابالغ اولاد کی موت کا صدمہ برداشت کرنا پڑے تو ایسے والدین کو اس صدمے کا اجر ملتا ہے،رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: "جب کسی مسلمان کے تین نابالغ بچے فوت ہو جائیں تو اللہ ان بچوں پر رحم کی وجہ سے ایسے مسلمان کو جنت میں داخل کر دے گا۔" (صحیح البخاری کتاب الجنائز) ایک خاتون بچہ لے کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت عالیہ میں حاضر ہو کر کہنے لگی: "یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس بچے کے لئے دعا فرمائیں کیونکہ میں اس سے قبل
Flag Counter