Maktaba Wahhabi

267 - 389
کرتیں۔(موطا:310) احرام کے بعد ممنوع چیزیں حج و عمرہ کرنے والے کے لئے ضروری ہے کہ وہ احرام کی حالت اپنا لینے کے بعد درج ذیل ممنوعات سے بچے ورنہ ارتکاب کی صورت میں گنہگار ہو گا: (1) قمیص،جبہ،شلوار،پگڑی،ٹوپی،موزے پہننا۔(بخاری 1/248) (2) احرام کے بعد خوشبو کا استعمال کرنا۔(بخاری 1/248) (3) دستانے استعمال کرنا۔(بخاری 1/248) (4) نکاح و منگنی کرنا۔(مسلم 1/253) (5) ہر قسم کی معصیت،جھگڑا اور بیوی سے شہوائی گفتگو یا بوس و کنار کرنا۔(بقرۃ 2/197) (6) محرم ہو یا غیر محرم حدود حرم میں شکار بھگانا،درخت یا گھاس کاٹنا البتہ اذخر گھاس کی اجازت ہے۔(بخاری 1/247) (7) عورت کا برقعہ یا مخصوص عربی نقاب(جو چہرے پر باندھا جاتا ہے)استعمال کرنا۔(بخاری 1/248) (8) ناخن تراشنا۔ دوران حج مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں(فرض یا تحیۃ المسجد)ادا کر کے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کی قبروں پر حاضر ہوں تو وہی دعا پڑھیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو اس وقت سکھائی تھی،جب انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا تھا کہ قبروں کی زیارت کے موقعوں پر کیا کہوں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:تم یہ کلمات کہو: "دیار(گھروں)میں رہنے والے مومنو اور مسلمانو! تم پر سلامتی ہو اور اللہ
Flag Counter