Maktaba Wahhabi

383 - 389
ثابت ہے اور اگر عورتیں مردوں کے ساتھ نماز میں ہوں اور امام کچھ بھول جائے تو ان کے لیے امام کو آگاہ کرنے کی غرض سے تالی بجانا جائز ہے لیکن مرد یہی کام سبحان اللہ کہہ کر انجام دیں گے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح سنت سے یہی ثابت ہے۔ معلوم ہوا کہ مردوں کی تالی بجانے میں کافروں اور عورتوں سے مشابہت پائی جاتی ہے اور ان دونوں کو مشابہت اختیار کرنا شرعا ممنوع ہے۔واللہ ولی التوفیق والدین کی اطاعت و فرمانبرداری سوال:جب میں اہم معاملات میں مشغول ہوتا ہوں تو اس وقت میں اپنی ماں کی فرمائش کو اَن سنی کر دیتا ہوں،اس کا کیا حکم ہے۔ جواب:والدین کے ساتھ حسن سلوک اور معروف میں ان کی اطاعت و فرماں برداری ایک اہم فریضہ ہے،آپ پر اپنی والدہ کے حق کی رعایت کرنا واجب ہے،آپ انہیں ہمیشہ خوش رکھنے کی کوشش کریں اور معروف میں ان کی نافرمانی ہرگز نہ کریں،آپ کی مشغولیات اگر واقعی بہت زیادہ اہم ہیں اور آپ کی والدہ کی فرمائش سے متصادم ہیں تو پھر آپ پہلے انہیں آگاہ کر دیں اور ان سے معذرت کرنے کے بعد ہی اپنا کام انجام دیں۔ اگر کام کو موخر کر کے والدہ کی فرمائش کو مقدم کرنے سے آپ کا کوئی نقصان نہیں ہوتا تو پہلے ان کی فرمائش پوری کریں کیونکہ بہرحال ان کی دلجوئی زیادہ اہم ہے۔ اگر ایسا ممکن نہ ہو تو دونوں میں سے جو زیادہ اہم ہو اور جس کے فوت ہو جانے کا خطرہ ہو اسی کو مقدم رکھیں،ارشاد باری: ﴿فَاتَّقُوا اللّٰهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ "پس اللہ سے ڈرو جتنی تم میں استطاعت ہے۔"(ابن باز رحمۃ اللہ علیہ)
Flag Counter