Maktaba Wahhabi

86 - 389
جواب:سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں اپنے بائیں ہاتھ سے کھانا کھانا شروع کیا تو آپ نے فرمایا:اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ .اس نے کہا:میں اس کی طاقت نہیں رکھتا۔آپ نے فرمایا:تم طاقت نہیں رکھو گے،اسے صرف تکبر نے اس بات سے روکا۔اس کے بعد اپنا دایاں ہاتھ اپنے منہ کی طرف نہیں اٹھا سکا۔ (صحیح مسلم 1599،مسند احمد 4/46،بیہقی،دارمی،طبرانی،ابن ابی شیبہ،سیر اعلام النبلاء 1/261) یہ حدیث بالکل صحیح ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مکمل اطاعت کرنی چاہیے کسی بھی مسئلہ میں نافرمانی سے کام نہیں لینا چاہیے۔مسلمان کامیاب تبھی ہوتا ہے جب وہ اپنے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی قولا و عملا پیروی کرے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ختنہ سوال:کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ختنہ کیا گیا تھا یا آپ مختون ہی پیدا ہوئے تھے؟ جواب:نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ وحدہ لا شریک لہ نے سب سے اعلیٰ و ارفع بنایا ہے اور بے شمار صفات و خوبیوں سے نوازا ہے آپ کے مختون پیدا ہونے کے متعلق مختلف روایات ہیں جو اختصار کے ساتھ پیش خدمت ہیں۔ (1) انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "میری کرامت میں سے ہے کہ میں مختون پیدا ہوا ہوں کسی نے میری شرمگاہ کو نہیں دیکھا۔"(طبرانی صغیر 936،طبرانی اوسط،العلل المتناہیۃ 1/165،دلائل النبوۃ لابی نعیم 1/46،مجمع الزوائد 13852) لیکن اس کی سند میں سفیان بن محمد الغزاری المصیصی سارق الحدیث اور متہم بالکذب ہے۔(میزان 2/182،لسان المیزان 6/185)اسی طرح اس کی سند میں ہشیم اور حسن بصری مدلس بھی ہیں۔ (2) عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مختون و مسرور پیدا ہوئے۔
Flag Counter