Maktaba Wahhabi

393 - 389
گا جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے آپ نے فرمایا:ہر تصویر بنانے والا نفس جہنمی ہے اس کے لئے ہر صورت کے بدلے جو اس نے بنائی تھی ایک نفس بنایا جائے گا وہ اسے جہنم میں عذاب دے گا۔ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا:اگر تو ضرور تصویر بنانے ہی والا ہے تو اس کی تصویر بنا جس میں روح نہیں۔(کتاب المعجم لابن المقری 6-1 مشکوٰۃ المصابیح 4498)معلوم ہوا کہ جاندار کی تصویر حرام ہے۔ایسا لباس مطلق طور پر ہی نہیں پہننا چاہیے خواہ نماز کے لئے ہو یا غیر نماز کے لئے۔اگر ان تصاویر کے چہرے مسخ کر دئیے جائیں تو پھر ان کا استعمال درست ہے۔تفصیل کے لئے راقم کی کتاب"ٹی وی معاشرے کا کینسر"ملاحظہ ہو۔ سالگرہ منانا جائز نہیں ہے سوال:ہمارے معاشرے میں آج کل عام رواج ہے سالگرہ کا،شادی کی سالگرہ،پیدائش کی سالگرہ وغیرہ لوگ سالگرہ پر بڑا خرچ کرتے ہیں۔کیا سالگرہ منانا اسلامی طور پر جائز ہے۔(نصر اللہ خاں،دھریمہ سرگودھا) جواب:شادی یا پیدائش وغیرہ کی سالگرہ منانا دین اسلام میں ثابت نہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت بھی ہوئی اور شادیاں بھی،اسی طرح آپ کی بیٹیوں کی شادیاں بھی ہوئیں لیکن یہ بات کہیں بھی ثابت نہیں کہ آپ نے اپنی یا اپنی اولاد کی سالگرہ منائی ہو یا اپنے اصحاب کو سالگرہ منانے کا حکم دیا ہو یا کسی صحابی نے سالگرہ منائی ہو اور آپ نے اس پر سکوت کر کے برقرار رکھا ہو۔لہذا یہ فعل اسلامی نہیں،اگر اسلام میں اس کی کوئی اہمیت ہوتی تو ضرور اس کا کہیں تذکرہ ہوتا لیکن عیسائیوں وغیرہ کی دیکھا دیکھی مسلمانوں نے بھی منانا شروع کر دی ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا صحیح مسلم وغیرہ میں ارشاد ہے:جس نے کوئی ایسا عمل کیا جس پر ہمارا امر نہیں ہے وہ مردود ہے۔لہذا سالگرہ منانا درست نہیں۔
Flag Counter