Maktaba Wahhabi

203 - 389
زکوٰۃ و صدقہ کے مستحقین سوال:کیا دین کے طالب علم کو صدقہ لینا جائز ہے وہ اپنی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے لئے دوران تعلیم ملازمت نہیں کر سکتا؟ جواب:اللہ تعالیٰ نے قرآن حکیم میں سورۃ توبہ 60 میں مصارف زکوٰۃ آٹھ بیان کئے ہیں(1)فقراء(2)مساکین(3)عاملین(4)تالیف قلوب کے لئے(5)غلام آزاد کرنے میں(6)مقروض(7)فی سبیل اللہ(جہاد)(8)مسافر۔ اگر طالب علم ان آٹھ میں سے کسی شق میں آتا ہو تو اس کو صدقہ و زکوٰۃ دی جا سکتی ہے وگرنہ نہیں،جیسے طالب علم فقیر و مسکین ہو تو اس کے فقر کی بنا پر اسے زکوٰۃ دی جا سکتی ہے۔وغیرہ کالے بکرے کا صدقہ سوال:صدقہ کیا ہے،صدقہ دینے کا طریقہ کیا ہے،عزیز و اقارب جو غریب ہوں معذور ہوں ان کو صدقہ دیا جا سکتا ہے نہیں؟ کیا مجاہدین اس کے مستحق ہیں کہ نہیں،مروجہ طریقہ کہ کالا بکرا یا کالی بکری کی سری جو کہ مسجد یا مدرسہ وغیرہ میں صدقہ کے طور پر دی جاتی ہے اس کی شرعی حیثیت کیا ہے کتاب و سنت کی رو سے واضح کریں۔(شکیل احمد،دامان ضلع اٹک) جواب:رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:كل معروف صدقة(متفق علیہ)ہر نیکی صدقہ ہے۔اور ایک حدیث میں ہے کہ ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں،رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"بلاشبہ ہر تسبیح صدقہ ہے،ہر تکبیر صدقہ ہے،ہر تحمید صدقہ ہے،ہر تہلیل صدقہ ہے،امر بالمعروف صدقہ ہے،نہی عن المنکر صدقہ ہے،آدمی کا اپنی اہلیہ سے صحبت کرنا صدقہ ہے۔"صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا:یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا ہم میں سے کوئی جب اپنی شہوت کے لئے اپنی اہلیہ کے پاس آتا ہے تو اس کا اس میں اجر ملتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:تم
Flag Counter