٭ سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ چھ باتوں سے پہلے پہلے اعمال کرنے میں جلدی کرو سورج کے مغرب سے طلوع ہونے دھوئیں دجال دابہ تم میں سے کسی خاص کی موت یا سب کی موت یعنی قیامت سے پہلے۔‘‘ ( مسلم) ٭ جناب عبد اللہ بن ابو ملیکہ فرماتے ہیں : ایک صبح میں حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس گیا،تو انہوں نے کہا : آج رات میں ایک پل بھی نہیں سویا یہاں تک کہ صبح ہوگئی۔ میں نے کہا : وہ کیوں ؟ فرمانے لگے: ’’ (آج رات ) ایک دم دار ستارہ طلوع ہوا ؛ میں ڈر گیا کہ کہیں یہی دھواں نہ چھوڑ دیا گیا ہو، تو میں سو نہیں سکا یہاں تک کہ صبح ہوگئی۔ سیّدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے اس اثر میں محل شاہد دھویں سے ان کا خوف ہے۔ اس لیے کہ دھواں قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے۔ **** |
Book Name | دنیا کا خاتمہ |
Writer | ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی |
Publisher | الفرقان پبلیکیشنز خان گڑھ |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 362 |
Introduction |