Maktaba Wahhabi

34 - 362
کچھ اس باب کے متعلق اس سے پہلے یہ گزر چکا ہے کہ قیامت کی نشانیاں دو اقسام پر مشتمل ہیں ایک چھوٹی اور دوسری بڑی۔ ان دونوں کے مابین فرق یہ ہے کہ بڑی نشانیوں کے بعد قیامت قریب تر ہوگی۔ اور ان نشانیوں کی بہت بڑی تاثیر ہوگی جنہیں لوگوں کی ایک بڑی جماعت محسوس کرے گی۔ جب کہ چھوٹی نشانیاں قیامت سے ایک لمبا عرصہ پہلے بھی پیش آسکتی ہیں ۔ اور کسی ایک جگہ کو چھوڑ کر دوسری جگہ پر بھی پیش آسکتی ہیں ۔ ان کا احساس بعض لوگوں کو ہوسکتا ہے اور بعض کو نہیں بھی۔ ہم یہاں پرچھوٹی علامات کے ذکر سے اپنا بیان شروع کریں گے۔ ان میں سے ہر ایک نشانی کی تائید میں قرآن و حدیث سے دلائل بھی پیش کریں گے، اور حتی الوسعت اس بات کا بھی خیال رکھیں گے کہ یہ حدیث صحیح ہو؛ اور اس کے متعلق آثار ثابت شدہ ہوں ۔
Flag Counter