کچھ اس باب کے متعلق قیامت کی جن بڑی نشانیوں کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی ہیں ، ان میں سے تین جگہ پرخسف (زمین کے دھنسنے )کے واقعات ہیں ۔ جس سے لوگ ہیبت کھا جائیں گے، اور ان کے دلوں میں ان نشانیوں کا بہت بڑا اثر ہوگا۔ خسف کا معنی خسف کا معنی ہے زمین کا پھٹ جانا، اور جو کچھ اس کے اوپر ہے وہ زمین کے اندر چلا جانا۔ ماضی اور حاضر میں کئی قسم کے خسف کے واقعات پیش آچکے ہیں ؛ جو کہ اپنی قوت اور حجم کے لحاظ سے مختلف تھے۔ مگر جن خاص قسم کے خسوف (دھنسنے کے واقعات ) کی خبر حدیث میں ہے، ان کی ایک بہت ہی عجیب کیفیت ہوگی، اور ان کی خبر ہر طرف پھیل جائے گی۔ وہ تین دھنسنے کے واقعات جوکہ احادیث میں وارد ہوئے ہیں ؛ جو کہ قیامت کی نشانیوں میں سے ہیں اور آخری زمانے میں ہوں گے، ان پر بہت ساری نصوص دلالت کرتی ہے۔ |
Book Name | دنیا کا خاتمہ |
Writer | ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی |
Publisher | الفرقان پبلیکیشنز خان گڑھ |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 362 |
Introduction |