آپ نے فرمایا: ’’ ارز‘‘ شام کے علاقے میں ایک درخت ہے۔ جس کی بلندی ایک سو بیس ہاتھ (ساٹھ گز) ہوتی ہے۔‘‘ پھر آپ نے فرمایا: ’’ان کے سامنے کوئی حیلہ یا اسلحہ کام نہیں آئے گا اور ان کی ایک قسم ایسی ہے جو ایک کان کو بچھاتے ہیں اور دوسرے کو لحاف کے طور پر اوڑھ لیتے ہیں ۔ ان کا گزر کسی ہاتھی یا وحشی جانور یا اونٹ اور نہ ہی خنزیر پر ہوتا ہے، مگر اسے کھا لیتے ہیں ۔ اوران میں سے جوکوئی مر گیا، اسے بھی کھا لیتے ہیں ۔ ان کا پہلا گروہ شام میں ہوگا اورآخری گروہ خراسان میں ۔ وہ مشرق کی نہریں اور بحیرہ طبریہ کا پانی پی جائیں گے۔‘‘ (طبرانی) یاجوج ماجوج کی ہلاکت یاجوج ماجوج عورتیں مرد اور بچے زمین میں قتل و فساد پھیلاتے پھرتے رہیں گے، غرور اور فسق و فجورکی بنا پر حرمتیں پامال کریں گے، ان کا کفر اس حد تک پہنچے گا کہ وہ آسمانوں کی طرف تیر پھینکیں گے، تاکہ وہ آسمان والوں پر بھی ایسے ہی غالب آجائیں جیسے زمین والوں پر غالب آگئے ہیں ۔ ان سے کوئی بھی نہیں بچ سکے گا، سوائے ان لوگوں کے جو قلعہ بند ہوں گے، یا پھر چھپ جائیں گے۔ ان قلعہ بند لوگوں میں سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور ان کے ساتھی مومنین کا گروہ بھی ہوگا۔ جوکہ بھوک وپیاس اور سختی کے انتہائی حدتک پہنچ چکے ہوں گے۔ اس وقت حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور ان کے ساتھی اللہ کی بارگاہ میں گریہ و زاری کریں گے؛ جیساکہ پہلے احادیث میں گزر چکاہے۔پھر اس وقت اللہ تعالیٰ یاجوج ماجوج کی گردنوں میں کیڑا پیدا کریں گے، جس سے وہ سارے یکدم مر جائیں گے۔ پھر اللہ تعالیٰ اونٹ کی گردن جیسے پرندے بھیجیں گے جو یاجوج ماجوج کی لاشوں کواٹھاکر وہاں لے جائیں گے جہاں اللہ چاہے گا۔ پھر اللہ تعالیٰ بارش برسائیں گے جو زمین کودھو کر آئینے کی طرح شفاف کردے گی۔ پھر زمین سے کہا جائے گا اپنے پھلوں کواگاؤ اور اپنی برکات کوواپس لاؤ۔ سیّدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’یاجوج اور ماجوج کھول دئیے جائیں گے ؛ پھر وہ لوگوں پر نکلیں گے؛ جیسے اللہ تعالیٰ نے فرمایاہے: |
Book Name | دنیا کا خاتمہ |
Writer | ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی |
Publisher | الفرقان پبلیکیشنز خان گڑھ |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 362 |
Introduction |