آپ یا تو حج تمتع کریں گے۔ تو عمرہ کرنے کے بعد احرام کھول دیں گے اور حلال ہوجائیں گے۔ یہ حج اور عمرہ دونوں کا احرام باندھیں گے،تو حج قران کریں گے۔ ایک روایت میں ہے کہ سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ابن مریم ضرور بالضرور نازل ہوں گے انصاف کے ساتھ فیصلہ کرنے والے حاکم اور عدل کرنے والے امام ہوں گے۔اور ضرور حج کے لیے یا عمرہ کے لیے یا ان دونوں کی نیت سے راستے پر چلیں گے۔ اور وہ ضرور میری قبر پر آئیں گے؛ تاکہ وہ مجھ پر سلام کریں ؛ اور میں ضرور ان کے سلام کا جواب دوں گا۔‘‘ سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ’’اے میرے بھتیجو! اگر تم عیسیٰ بن مریم کودیکھو! تو ان سے کہنا کہ ابو ہریرہ آپ کو سلام دے رہا تھا ۔‘‘ (مستدرک حاکم) **** |
Book Name | دنیا کا خاتمہ |
Writer | ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی |
Publisher | الفرقان پبلیکیشنز خان گڑھ |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 362 |
Introduction |