Maktaba Wahhabi

231 - 362
پس میں نکلوں گا اور میں زمین میں چکر لگاؤں گا؛ اور چالیس راتوں میں ہر ہر بستی پر اتروں گا مکہ اور مدینہ طبیہ کے علاوہ کیوں کہ ان دونوں پر داخل ہونا میرے لیے حرام کردیا گیا ہے۔ اور جب بھی میں ان میں سے کسی ایک بستی میں داخل ہونے کی کوشش کرو ں گا تو اس سے مجھے روکا جائے گا؛ اور اس کی ہر گھاٹی پر فرشتے پہرہ دار ہوں گے۔ پھر سیّدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلی کو منبر پر چبھویا اور فرمایا : یہ طبیہ ہے یہ طبیہ ہے یہ طیبہ ہے یعنی مدینہ ہے؛ کیا میں نے تمہیں یہ باتیں پہلے ہی بیان نہ کر دیں تھیں ۔ لوگوں نے عرض کیا :جی ہاں ، فرمایا :بے شک مجھے تمیم کی اس خبر سے خوشی ہوئی ہے کہ وہ اس حدیث کے موافق ہے جو میں نے تمہیں دجال اور مدینہ اور مکہ کے بارے میں بیان کی تھی۔ آگاہ رہو دجال شام یا یمن کے سمندر میں ہے، نہیں بلکہ مشرق کی طرف ہے وہ مشرق کی طرف ہے وہ مشرق کی طرف ہے اور آپ نے اپنے ہاتھ سے مشرق کی طرف اشارہ کیا، پس میں نے یہ حدیث رسول اللہ سے یاد کر لی۔‘‘ (مسلم ) میں نے دجال کے متعلق بعض مؤلفین کاکلام پڑھا ہے ؛ جس میں انہوں نے دجال کی موجودگی کی جگہ کو مثلث برمودا کے ساتھ مربوط کیا ہے۔ مثلث برمودا ابھی تک ایک راز ہی ہے جس کا انکشاف نہیں ہوسکا۔ مثلث برمودا کی حقیقت اوراس کا دجال سے تعلق مثلث برمودا کے متعلق گفتگو بھی ایسے ہی ہے جیسے کسی خرافات یا خیالی قصے کا بیان ہو۔ محل وقوع محیط انٹلاٹک کے مغرب میں امریکی ریاست فلوریڈا کے جنوب مشرق میں واقع ہے۔اس جگہ کی تحدید کے ساتھ یہ علاقہ مثلث کی شکل اختیار کرتے ہوئے خلیج میکسیک سے مغرب کی جانب جنوب میں جزیرہ لیورڈ تک ہے۔ پھر برمودا ۳۰۰ چھوٹے چھوٹے جزیروں کا مجموعہ ہے جس کی مجموعی آبادی ۶۵۰۰۰ افراد پر مشتمل ہے۔ پھر یہ خلیج
Flag Counter