Maktaba Wahhabi

164 - 362
یاپھر یہ پہاڑ منہدم ہوجائیں گے، کثرت کے ساتھ پہاڑی چٹانیں وغیرہ گریں گی، جیسا کہ اس طرح کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں ۔ سیّدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ پہاڑ اپنی جگہ سے ہٹ نہ جائیں اورتم ایسے بڑے امور دیکھو گے جو اس سے پہلے تم نے نہ دیکھیں ہوں گے۔‘‘ (طبرانی، الصحیحۃ للألبانی:۳۰۶۱)
Flag Counter