سیّدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بیت المقدس کی آبادی مدینہ کی تخریب کا سبب ہے۔مدینہ کی تخریب کاری بڑی جنگ کا سبب ہے اور جنگ وجدال قسطنطنیہ کی فتح کا سبب ہے۔ اور قسطنطنیہ کی فتح دجال کے نکلنے کا سبب ہے ۔‘‘ (ابو داؤد ) نیز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان مبارک ہے: ’’تم لوگ عنقریب اہل روم معاہدہ صلح کرو گے امن کا۔ پھر تم اور وہ مل کر اپنے پیچھے سے آنے والے دشمن سے جنگ کروگے۔ پس تمہاری مدد کی جائے گی اور تمہیں مال غنیمت ملے گا؛ اور تم سلامتی کے ساتھ واپس لوٹ آ گے یہاں تک کہ تم ٹیلے والی چراگاہ میں اترو گے تو ایک نصرانی شخص صلیب اٹھائے گا اور کہے گا کہ صلیب غالب آگئی تو مسلمانوں میں سے ایک شخص غضبناک ہو کر اسے مارے گا اس وقت غداری کریں گے اہل روم اور جنگ کے لیے جمع ہوجائیں گے۔‘‘ (ابو داؤد) ایک روایت میں ہے : ’’پھر مسلمان اپنے ہتھیاروں کی طرف دوڑیں گے اور لڑائی کریں گے تو اللہ تعالیٰ شہادت عطا فرما کر بزرگی اور عزت دے گا۔‘‘ (ابو داؤد ) |
Book Name | دنیا کا خاتمہ |
Writer | ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی |
Publisher | الفرقان پبلیکیشنز خان گڑھ |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 362 |
Introduction |