قیامت کی نشانیوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ چاند پھول جائے گا۔ یعنی جب لوگ چاند کومہینے کے شروع میں دیکھیں گے توانہیں اس کے عام طور پر دیکھے جانے والے حجم سے بڑا نظر آئے گا۔گویا کہ وہ دوسری (یا تیسری) تاریخ کا چاند ہے۔ سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ قرب قیامت کی نشانیوں میں سے ایک چاند کا پھول جانا ہے۔ یہاں تک کہ ایک رات چاند دیکھا جائے گا، اور کہا جائے گا یہ دوسری تاریخ کا چاندہے (حالانکہ وہ پہلی تاریخ کا چاند ہو گا ۔‘‘ (الطبرانی) |
Book Name | دنیا کا خاتمہ |
Writer | ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی |
Publisher | الفرقان پبلیکیشنز خان گڑھ |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شفیق الرحمن الدراوی |
Volume | |
Number of Pages | 362 |
Introduction |