Maktaba Wahhabi

135 - 645
﴿تَوَفَّتْہُ رُسُلُنَا وَ ہُمْ لَا یُفَرِّطُوْنَo﴾ (الانعام: ۶۱) ’’اسے ہمارے بھیجے ہوئے قبض کر لیتے ہیں اور وہ کوتاہی نہیں کرتے۔‘‘ اسی طرح ہوا کے بارے میں ارشاد ہے: ﴿تُدَمِّرُ کُلَّ شَیْئٍ بِاَمْرِ رَبِّہَا﴾ (الاحقاف: ۲۵) ’’جو ہر چیز کو اپنے رب کے حکم سے برباد کر دے گی۔‘‘ اور فرمایا: ﴿وَ دَمَّرْنَا مَا کَانَ یَصْنَعُ فِرْعَوْنُ وَ قَوْمُہٗ وَ مَا کَانُوْا یَعْرِشُوْنَo﴾ (الاعراف: ۱۳۷) ’’اور ہم نے برباد کر دیا جو کچھ فرعون اور اس کے لوگ بناتے تھے اور جو عمارتیں وہ بلند کرتے تھے۔‘‘ اور فرمایا: ﴿اِنَّ ہٰذَا الْقُرْاٰنَ یَہْدِیْ لِلَّتِیْ ہِیَ اَقْوَمُ﴾ (الاسراء: ۹) ’’بلاشبہ یہ قرآن اس (راستے) کی ہدایت دیتا ہے جو سب سے سیدھا ہے۔‘‘ اور فرمایا: ﴿یَہْدِیْ بِہِ اللّٰہُ مَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَہٗ سُبُلَ السَّلٰمِ﴾ (المائدۃ: ۱۶) ’’ اس سے اللہ ان لوگوں کو جو اس کی رضا کے پیچھے چلیں ، سلامتی کے راستوں کی ہدایت دیتا ہے۔‘‘ اور فرمایا: ﴿نَحْنُ نَقُصُّ عَلَیْکَ اَحْسَنَ القصص بِمَآ اَوْحَیْنَآ اِلَیْکَ ہٰذَا الْقُرْاٰن﴾ (یوسف: ۳) ’’ہم تجھے بہترینبیان سناتے ہیں ، اس واسطے سے کہ ہم نے تیری طرف یہ قرآن وحی کیا ہے۔‘‘ اور فرمایا:﴿اِنَّ ہٰذَا الْقُرْاٰنَ یَقُصُّ عَلٰی بَنِیْٓ اِسْرَآئِ یْلَ اَکْثَرَ الَّذِیْ ہُمْ فِیْہِ یَخْتَلِفُوْنَo﴾ (النمل ۲۷) ’’بے شک یہ قرآن بنی اسرائیل کے سامنے اکثر وہ باتیں بیان کرتا ہے جن میں وہ اختلاف کرتے ہیں ۔‘‘ اور فرمایا: ﴿وَ یَسْتَفْتُوْنَکَ فِی النِّسَآئِ قُلِ اللّٰہُ یُفْتِیْکُمْ فِیْہِنَّ وَ مَایُتْلٰی عَلَیْکُمْ فِی الْکِتٰبِ﴾ (النساء: ۱۲۷) ’’اور وہ تجھ سے عورتوں کے بارے میں فتویٰ پوچھتے ہیں ، کہہ دے اللہ تمھیں ان کے بارے میں فتویٰ دیتا ہے اور جو کچھ تم پر کتاب میں پڑھا جاتا ہے۔‘‘ یعنی جو کتاب میں تمھیں پڑھ کر سنایا جاتا ہے وہ تمھیں عورتوں کے بارے میں بتلاتا ہے۔
Flag Counter