Maktaba Wahhabi

233 - 645
کی صورت میں نسب ثابت ہونے کا حکم لگایا ہے؛جیسے امام شافعی اور امام احمد کے بہت سارے ساتھی یہی کہتے ہیں ۔ رحمہم اللہ ۔ان میں سے بعض یہ بھی کہتے ہیں : نسب اس وقت تک ثابت نہیں مانا جائے گا جب تک ان دونوں کے مابین خلوت [دخول] حاصل نہ ہوجائے۔یہ امام مالک رحمہ اللہ وغیرہ کی رائے اور امام احمد رحمہ اللہ کا دوسرا قول ہے ۔ [نبیذ کا مسئلہ اوراہل سنت پر الزام کا جواب:] ایسے ہی نبیذکو حلال کہنے کا مسئلہ بھی ہے ۔جمہور اہل سنت و الجماعت اسے حرام قرار دیتے ہیں ۔ اور اس میں مبالغہ سے کام لیتے ہیں ؛ یہاں تک کہ جو انسان تاویل کی وجہ سے بھی اسے پی لے تو اس پر شراب پینے والے کی حد لگاتے ہیں ۔نبیذ پینے والے کے فاسق ہونے کے بارے میں دو قول ہیں : ۱۔ ایسا انسان فاسق ہے؛یہ امام مالک رحمہ اللہ کا مذہب ہے ‘اورامام احمد رحمہ اللہ سے بھی ایک روایت میں یہی منقول ہے۔ ۲۔ اس کو فاسق نہیں کہا جائے گا ؛ یہ امام شافعی رحمہ اللہ اور امام احمد رحمہ اللہ سے ایک روایت میں یہ منقول ہے ۔ محمد بن الحسن رحمہ اللہ نبیذ کو حرام کہتے ہیں ۔یہی امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے اصحاب میں سے اہل انصاف کے ہاں مختار قول ہے؛ جیسے ابو اللیث سمرقندی رحمہ اللہ وغیرہ۔ شیعہ مضمون نگار کی بوالعجبی ملاحظہ کیجئے کہ وہ کہتا ہے:’’ نشہ میں مشترک ہونے کے باوجود نبیذکو مباح کہتے ہیں ۔‘‘ ابھی تو وہ قیاس سے انکار کر رہا تھا؛ اور ابھی قیاس کی مدد سے نبیذ کے بارے میں امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے خلاف حجت پیش کررہا ہے ،اگر قیاس حق ہے تو اس کا انکار باطل تھا ۔ اور اگر قیاس باطل تھا تو اس کی حجت باطل ہوگئی ۔ اس کے بجائے اگر حدیث : ’’ کُلُّ مُسْکِرٍ خَمْرٍ وَکُلُّ خَمْرً حَرَامٌ ‘‘[1]سے استدلال کیا ہوتا تو یہ زیادہ بہتر تھا۔ رہا نبیذ سے وضوء کا مسئلہ ؛تو جمہور علماء اس کا انکار کرتے ہیں ۔امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے اس بارے میں دو روایتیں ہیں ۔ اس بارے نے آپ نے اس حدیث سے استدلال کیا ہے جو اس باب میں نقل کی گئی ہے۔حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں ہے: ’’ تمرۃ طیبۃ و ماء طہور ۔‘‘ ’’کھجور پاکیزہ پھل ہے ‘ اور اس کا پانی پاک ہے ۔‘‘[2] جمہور اس حدیث کو ضعیف قرار دیتے ہیں ۔وہ کہتے ہیں : اگریہ حدیث صحیح بھی ہو تب بھی آیت ِ وضوء اور آیت ِ تحریم خمر سے منسوخ ہوچکی ہے۔حالانکہ اس بات کا احتمال ہے کہ ابھی وہ نبیذ نہ بنا ہو؛ بلکہ پانی ہی ہو۔اور یہ ا س وقت ہوگا جب
Flag Counter