Maktaba Wahhabi

379 - 586
سے زیادہ نہیں کروں گا۔ جب وہ واپس مڑا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ سَرَّہٗ أَنْ یَنْظُرَ إِلٰی رَجُلٍ مِنْ أَہْلِ الْجَنَّۃِ فَلْیَنْظُرْ إِلٰی ہٰذَا))[1] ’’جس کو خواہش ہو کہ وہ جنتی آدمی دیکھے، اسے چاہیے کہ وہ اس کو دیکھ لے۔‘‘ (2)… سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ جَآئَ یَعْبُدُ اللّٰہَ لَا یُشْرِکُ بِہٖ شَیْئًا وَیُقِیْمُ الصَّلٰوۃَ وَیُؤْتِی الزَّکٰوۃَ وَیَصُوْمُ رَمَضَانَ وَیَتِّقِی الْکَبَائِرَ فَإِنَّ لَہُ الْجَنَّۃَ)) [2] ’’جو شخص (اس حالت میں) آیا کہ وہ اللہ کی عبادت کرتا ہو گا، اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہراتا ہو گا، نماز قائم کرتا ہو گا اور زکوٰۃ کی ادائیگی کرتا ہو گا، رمضان المبارک کے روزے رکھتا ہو گا اور کبیرہ گناہوں سے بچتا ہو گا، تو یقینا اس کے لیے جنت ہو گی۔‘‘ (3)… سیدنا ابوہریر ہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ اٰ مَنَ بِاللّٰہِ وَرَسُوْلِہٖ، وَأَقَامَ الصَّلٰوۃَ، وَاٰ تَی الزَّکٰوۃَ، وَصَامَ رَمَضَانَ، کَانَ حَقًّا عَلَی اللّٰہِ أَنْ یُدْخِلَہُ الْجَنَّۃَ)) [3] ’’جو شخص اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول پر ایمان لایا، نماز قائم کی، زکوٰۃ ادا کی اور رمضان المبارک کے روزے رکھے، تو اللہ پر یہ حق ہو جاتا ہے کہ اس کو جنت میں داخل کرے۔‘‘
Flag Counter