Maktaba Wahhabi

493 - 586
واقعہ بیان کر رہے تھے کہ انہیں ان کی قوم نے اس قدر مارا کہ لہولہان کر دیا، وہ اپنے چہرے سے لہو پونچھ رہے تھے اور فرما رہے تھے: اے میرے رب! میری قوم کو بخش دے، کیونکہ یقینا یہ جانتے نہیں ہیں۔‘‘ حسن اخلاق کے متعلق نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نصیحتیں ٭ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اِتَّقِ اللّٰہَ حَیْثُمَا کُنْتَ وَ اَتْبِِعِِ السَّیِّئَۃَ الْحَسَنَۃَ تَمْحُھَا وَخَالِقِ النَّاسَ بِخُلُقٍ حَسَنٍ)) [1] ’’جہاں بھی ہو اللہ سے ڈرتے رہو اور برائی کے بعد اچھائی کو لگاؤ، یہ اسے مٹا دے گی اور لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آؤ۔‘‘ ٭ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اسْتَقِمْ وَلْیَحْسُنْ خُلُقَکَ لِلنَّاسِ)) [2] ’’سیدھے رہو اور لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق کے ساتھ پیش آؤ۔‘‘ ٭ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَرْبَعٌ إِذَا کُنَّ فِیْکَ فَلَاعَلَیْکَ مَا فَاتَکَ مِنَ الدُّنْیَا صِدْقُ الْحَدِیْثِ وَحِفْظُ الْأَمَانَۃِ وَحُسْنُ الْخُلُقِ وَعِفَّۃُ مَطْعَمٍ)) [3] ’’جب چار چیزیں تجھ میں آ جائیں تو دنیا کی کوئی چیز چھوٹ ہو نے کا تمہیں غم نہیں ہونا چاہیے: 1.سچی بات ۔2. امانت کی حفاظت ۔3.حسن اخلاق ۔4. حلال کھانا۔‘‘
Flag Counter