باب نمبر 25:منظوم تاثرات٭ مولانا عبد الحلیم ناظم صدیقی رحمانی (سابق استاذدارالحدیث رحمانیہ ومدیر رسالہ محدث)دار الحدیث رحمانیہگلشن رحمانیہ، اے نو بہار مقتدرمرحبا ! کس شان سے عالم میں ہے تو جلوہ گرتو نے ایسے سیکڑوں پیدا کیے لعل و گہرجن کے علم وفضل سے خیرہ ہے دنیا کی نظرکامیابی چومتی ہے فخر سے تیرے قدمقابل صد آفریں ہے یہ تیرا جاہ وحشمایسی راحت، ایسی شفقت اور پھر علمی کمالواقعی ’’رحمانیہ ‘‘ ہے درس گاہ بے مثالبالیقیں ، ناظم ہے یہ دار الحدیثی شاہراہہند میں بتلائے مجھ کو کوئی ایسی درس گاہ [1]٭ جناب محمد ایوب ناعم الہ آبادی:دار الحدیث رحمانیہ کے جلسہ منعقدہ ۲۷ ؍ اکتوبر (۱۹۳۳ ء ) میں پڑھی گئی نظم :