Maktaba Wahhabi

289 - 586
خشیت اور خوف اختیار کرنا: خشیت، قلبی خوف کوکہتے ہیں او ریہ صرف اللہ کا ہی ہونا چاہیے اوراس کے علاوہ کسی کا خوف دل میں نہیں ہونا چاہیے۔ خشیت اختیار کرنا عبادت ہے جیسا کہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَاخْشَوْنِي ﴾ [البقرۃ:۱۵۰] ’’تم ان ظالوں سے نہ ڈرو بلکہ مجھ سے ڈرو۔‘‘ اور فرمایا: ﴿ مَنْ خَشِيَ الرَّحْمَنَ بِالْغَيْبِ وَجَاءَ بِقَلْبٍ مُنِيبٍ ﴾ [ق: ۳۳] ’’جو رحمن کا غائبانہ خوف رکھتا ہو اور توجہ والادل لایا ہو۔‘‘ لوٹناا ور رجوع کرنا: اپنے گناہوں کی معافی کے لیے اللہ ہی کی طرف لوٹنا اور رجوع کرنا چاہیے اوراس کے علاوہ کسی کی طرف لوٹنا اور رجوع کرنا معافی کاسبب نہیں ہو سکتا۔ اللہ کی طرف لوٹنا اور رجوع کرنا عبادت ہے جیسا کہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ وَأَنِيبُوا إِلَى رَبِّكُمْ وَأَسْلِمُوا لَهُ ﴾ [الزمر: ۵۴] ’’اورپلٹ آؤاپنے رب کی طرف اور مطیع بن جاؤ اس کے۔‘‘ مدد طلب کرنا: مدد صرف اللہ تعالیٰ سے طلب کرنی چاہیے، کیونکہ مدد طلب کرنا عبادت ہے، جیسا کہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ﴾ [الفاتحۃ: ۵] ’’ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں او رتجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں۔‘‘ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter