Maktaba Wahhabi

196 - 586
وَالْمُتَفَلِّجَاتِ لِلْحُسْنِ الْمُغَیِّرَاتِ لِخَلْقِ اللّٰہِ)) [1] ’’اللہ تعالیٰ نے بال گودنے اورگودوانے والیوں پر، چہرے کے بال اُکھاڑنے والیوں پر اور خوبصورتی کے لیے دانتوں کے درمیان فاصلہ پیدا کرنے والیوں پر لعنت فرمائی ہے، جو اللہ تعالیٰ کی تخلیق کو بدلنے والیاں ہیں۔‘‘ 7… سفری مقامات میں تربیت و دعوت کا میدان دعوتِ دین کا ایک بہترین میدان سفری مقامات ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ بس سٹینڈ پر رُکے ہوئے ہیں اور وہاں کوئی جادوگر آ کر لوگوں کو تماشے دکھانے لگ جاتا ہے، یا عموماً بس اَڈّوں پر نجومی بیٹھے ہوتے ہیں، یا عامل باوے لوگوں کو اپنے جال میں پھنسا رہے ہوتے ہیں تو ایسے مقام پر لوگوں کی اصلاح کی جائے، جو ان کے بہکاوے میں آ رہے ہوں ان کو اس سلسلے میں شرعی حکم بتلایا جائے اور ان کی اصلاح کی کوشش کی جائے، انہیں بتلایا جائے کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ: ((لَیْسَ مِنَّا مَنْ تَطَیَّرَ أَوْ تُطُیِّرَ لَہٗ، أَوْ تَکَہَّنَ أَوْ تُکُہِّنَ لَہٗ، أَوْ تَسَحَّرَ أَوْ تُسُحِّرَ لَہٗ))[2] ’’وہ شخص ہم میں سے نہیں جو فال نکالے یا نکلوائے، کہانت کا عمل کرے یا کروائے، جادو کرے یا کروائے۔‘‘ اور اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ أَتٰی عَرَّافًا أَو کَاھِنًا فَصَدَّقَہٗ فَقَدْ کَفَرَ بِمَا أُنْزِلَ عَلٰی مُحَمَّدٍ)) [3]
Flag Counter