Maktaba Wahhabi

278 - 586
چیز کا خالق و مالک اور ہر چیز پر قدرت رکھنے والا، ہر چیز کی تدبیر کرنے والا، پالنے والا، رزق دینے والا، عزت و ذلت دینے والا، زندہ کرنے والا اورمارنے والا ہے۔‘‘ چنانچہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے توحید ربوبیت پر ایمان لانے کے بارے میں بے شمار دلائل پیش کیے ہیں، جن کی مختصر تفصیل یہ ہے: ہر چیز کا خالق صرف اللہ ہے: ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ اللّٰهُ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ وَكِيلٌ ﴾ [الزمر: ۶۲] ’’اللہ ہر چیز کو پیدا کرنے والا ہے اور وہ ہر چیز پر نگہبان ہے۔‘‘ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَا یَزَالُ النَّاسُ یَتَسَأَلُوْنَ، حَتّٰی یُقَالَ: ھٰذَا خَلَقَ اللّٰہُ الْخْلَقَ فَمَنْ خَلَقَ اللّٰہَ؟ فَمَنْ وَجَدَ مِنْ ذٰلِکَ شَیْئًا فَلْیَقُلْ: آمَنْتُ بِاللّٰہِ)) [1] ’’لوگ (طرح طرح کے) سوال کرتے رہیں گے، حتیٰ کہ کہا جائے گا: اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا کیا ہے تو اللہ کو کس نے پیدا کیا ہے ؟ سو جو شخص ایسا وسوسہ محسوس کرے تو وہ فوراً کہہ دے: آمَنْتُ بِاللّٰہِ ’’میں اللہ پر ایمان لایا۔‘‘ اور ایک روایت میں آتا ہے کہ: ((فَلْیَسْتَعِذْ بِاللّٰہِ وَلْیَنْتَہِ)) [2] وہ ’’اعوذ باللہ‘‘ پڑھے اور ایسا سوچنے سے رُک جائے۔
Flag Counter