Maktaba Wahhabi

335 - 586
تو نہایت تعریف کیا گیا بڑی بزرگی والا ہے۔‘‘ (3)… سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: مجھے کوئی ایسی دعا سکھلا دیجیے جو میں نماز میں پڑھا کروں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ پڑھا کرو: اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ ظُلْمًا کَثِیْرًا وَلَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ إِلَّا أَنْتَ فَاغْفِرْلِیْ مَغْفِرَۃً مِنْ عِنْدِکَ وَارْحَمْنِیْ إِنَّکَ أَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ۔[1] ’’اے اللہ میں نے اپنی جان پر بہت زیادہ ظلم کیا ہے، اور تیرے سوا گناہوں کو کوئی نہیں بخش سکتا، لہٰذا تو مجھے اپنی جناب سے مغفرت عنایت فرما۔ اور مجھ پررحم فرما، یقینا تو بڑا بخشنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے۔‘‘ (4)… سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں یہ دعا پڑھا کرتے تھے: اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَأَعُوْذُبِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَسِیْحِ الدَّجَّالِ، وَأَعُوْذُبِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَحْیَا وَالْمَمَاتِ، اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْمَأْثَمِ وَالْمَغْرَمِ۔[2] ’’ اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں قبر کے عذاب سے اور تیری پناہ چاہتا ہوں مسیح دجال سے اور تیری پناہ میں آتاہوں زندگی اور موت کے فتنے سے ۔ اے اللہ! میں تیری پناہ میں آتا ہوں گناہ، چٹی ( قرض) سے۔‘‘ (5)… سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم تشہد اور سلام کے درمیان یہ دعا پڑھتے تھے: اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ مَا قَدَّمْتُ وَماَ أَخَّرَتُ وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ
Flag Counter