Maktaba Wahhabi

277 - 586
کر جائے گی؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لونڈی سے پوچھا: اللہ کہاں ہے ؟ اس نے اپنے ہاتھ کے ساتھ آسمان کی طرف اشارہ کیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: میں کون ہوں؟ اس نے کہا: آپ اللہ کے رسول ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس شخص سے) فرمایا: اس کو آزاد کر دے، یقینا یہ مومنہ ہے۔‘‘ اسی لیے امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے فرمایا: ’’مَنْ لَمْ یُقِرَّ أَنَّ اللّٰہَ عَلَی الْعَرْشِ فَقَدْ کَفَرَ، لِأَنَّ اللّٰہَ تَعَالیٰ یَقُوْلَ: ﴿ اَلرَّحْمَنُ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوَى ﴾ وَعَرْشُہُ فَوْقَ سَبْعِ سَمٰوَاتٍ‘‘[1] ’’جس شخص نے اس بات کا اقرار نہیں کیا کہ اللہ تعالیٰ عرش پر ہے؛ اس نے کفر کیا، کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ’’رحمن عرش پر مستوی ہے‘‘ اور اس کا عرش سات آسمانوں کے اوپر ہے۔‘‘ (2) توحید ربوبیت امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ہُوَ تَوْحِیْدُ اللّٰہِ بِأَفْعَالِہٖ‘‘ ’’اس سے مراد اللہ تعالیٰ کوتمام افعال میں یکتا وتنہا تسلیم کرنا ہے۔‘‘ اور بعض اہلِ علم فرماتے ہیں: ’’ہُوَ الِاعْتِقَادُ الْجَازِمُ بِأَنَّ اللّٰہَ وَحْدَہٗ ھُوَالْخَالِقُ الْمَالِکُ الْقَادِرُ الْمُدَبِّرُ الرَّبُّ الرَّازِقُ الْمُعِزُّ الْمُذِلُّ الْمُحْیِیْ الْمُمِیْتُ‘‘ ’’توحید ربوبیت اس پختہ اعتقاد ویقین کا نام ہے کہ صرف اللہ سبحانہ وتعالیٰ ہی ہر
Flag Counter