Maktaba Wahhabi

308 - 586
((مَنْ شَہِدَ أَنْ لاَّ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ وَأَنَّ عِیْسٰی عَبْدُاللّٰہِ وَرَسُوْلُہٗ وَکَلِمَتُہٗ أَلْقَاہَا إِلٰی مَرْیَمَ وَرُوْحٌ مِنْہُ وَالْجَنَّۃَ حَقٌّ وَالنَّارَ حَقٌّ، أَدْخَلَہُ اللّٰہُ الْجَنَّۃَ عَلٰی مَا کَانَ مِنَ الْعَمَلِ، أَدْخَلَہُ اللّٰہُ مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّۃِ الثَّمَانِیَۃِ أَیِّہَا شَائَ)) [1] ’’جس شخص نے گواہی دی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں اور محمد( صلی اللہ علیہ وسلم ) اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں اور عیسیٰ علیہ السلام اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں اور اس کا وہ کلمہ ہیں جو اللہ نے مریم علیہا السلام کی طرف ڈالا اور اس کی طرف سے روح ہیں اور جنت اوردوزخ حق ہیں،اللہ تعالیٰ اس کو جنت میں داخل فرمائے گا، جس عمل پر بھی وہ ہو۔‘‘ سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ کے ساتھ میری قوم کے کچھ لوگ بھی تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَبْشِرُوْا وَبَشِّرُوْا مَن وَرَائَکُمْ أَنَّہٗ مَنْ شَہِدَ أَنْ لَّا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ صَادِقًا دَخَلَ الْجَنَّۃَ)) [2] ’’خوش ہوجاؤ اور اپنے پچھلے کو بھی خوشخبری دے دو، جس نے صدق نیت سے گواہی دی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں وہ جنت میں داخل ہوگا۔‘‘ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَشْہَدُ أَنْ لَّا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَأَنِّیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ، لَا یَلْقَی اللّٰہَ بِہِمَا عَبْدٌ غَیْرُ شَاکٍ فِیْہِمَا إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّۃَ)) [3]
Flag Counter