Maktaba Wahhabi

309 - 586
’’میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں اورمیں اللہ کارسول ہوں، جو شخص اللہ سے اس حال میں جا ملے کہ اسے ان دونوں باتوں میں کوئی شک نہ ہو تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔‘‘ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ مَاتَ لَا یُشْرِکُ بِاللّٰہِ شَیْئًا دَخَلَ الْجَنَّۃَ)) [1] ’’جو شخص اس حالت میں فوت ہواکہ اس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرایا وہ جنت میں داخل ہوگا۔
Flag Counter