Maktaba Wahhabi

66 - 586
اس کے بعد جمعیۃ إحیاء التراث الاسلامی کے لیے اظہارِ تشکر ہے، بالخصوص الشیخ عارف جاوید محمدی صاحب کا شکریہ کہ جو إدارۃ الإصلاح ٹرسٹ کے ہی نہیں بلکہ جماعتِ اہلحدیث پاک و ہند کے محسن ہیں، جنھوں نے واقعتاً اسلاف کی علمی تراث کو طبع کروانے میں بہت کردار ادا کیا ہے۔ اللہ انہیں جزائے خیر سے نوازے (آمین) اس کتاب میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نظر آئے تو اس کی نسبت میری طرف ہے اور اگر اس میں خوبی اور اچھائی ہے تو وہ اللہ کے فضل و کرم سے ہے۔ اور انتہائی ادب کے ساتھ میری گزارش ہے کہ: وَإِنْ تَجِدْ عَیْبًا فَسُدَّ الْخَلَلَا جَلَّ مَنْ لَّا عَیْبَ فِیْہِ وَعَلَا ’’اور اگر تم کوئی عیب پاؤ تو اس نقص کو دُورکردو۔ بلند وبالا وہی (اللہ کی) ذات ہے جس میں کوئی عیب نہیں۔‘‘ لہٰذا اہل علم اس کتاب میں اگر کسی مقام پر کوئی غلطی دیکھیں تو اس سے آگاہ کریں اور اصلاح بھی فرمائیں کیونکہ بتقاضائے بشریت غلطی کا ہونا عین ممکن ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے دِین کے لیے قبول فرما لے، ہماری اس ادنیٰ سی کاوش کو اعزازِ قبولیت سے نوازتے ہوئے توشۂ آخرت بنائے۔ آمین أخوکم فی اللّٰہ قاری صہیب احمدمیر محمدی مدیر کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ ناظم اعلیٰ ادارۃ الاصلاح ٹرسٹ، پاکستان البدر پھول نگر،تحصیل پتوکی، ضلع قصور
Flag Counter