Maktaba Wahhabi

336 - 586
وَمَا أَسْرَفْتُ وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِہٖ مِنِّیْ أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ لَا إِلٰہَ إِلَّا أَنْتَ۔[1] ’’اے اللہ ! مجھے میرے پہلے اور بعد والے، ظاہری اور مخفی گناہ اور میرے اسراف کو تو معاف کردے۔ اورجو (گناہ) تومجھ سے (انھیں) زیادہ جانتا ہے (وہ بھی معاف فرما) تواول وآخر ہے اور تیرے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں۔‘‘ سلام پھیرنا: سلام پھیرنے کے دوطریقے ہیں: (1)… سیدنا عامر بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دائیں طرف اور بائیں طرف سلام پھیرتے دیکھتا تھا، حتیٰ کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رخسار کی سفیدی کو دیکھ لیتا۔[2] اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے تو (دائیں طرف) اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحَمْۃُ اللّٰہِ (اور بائیں طرف) اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحَمْۃُ اللّٰہِ کہتے۔[3] (2)… سیدنا علقمہ بن وائل (اپنے باپ وائل رضی اللہ عنہ ) سے بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی توآپ صلی اللہ علیہ وسلم دائیں طرف سلام السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ کہہ کر پھیرتے اور بائیں طرف سلام اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ کے ساتھ پھیرتے۔[4]
Flag Counter