Maktaba Wahhabi

203 - 586
کی جائے تو وہ آسانی سے حق بات کو قبول کرنے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں، کیونکہ وہ ایسی آزمائش میں مبتلا ہوتے ہیں کہ جس کے بعد ان میں جرائم سے توبہ اور رجوع اِلی اللہ کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، لہٰذا ایسی صورتِ حال میں انہیں دین کی دعوت دینا یقینی طور پر مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔ جیسا کہ حضرت یوسف علیہ السلام نے بھی اس موقع سے بھرپور فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنے جیل کے ساتھیوں کو دعوت دی تھی، جس کا تذکرہ اللہ نے یوں فرمایا ہے: ﴿ وَدَخَلَ مَعَهُ السِّجْنَ فَتَيَانِ قَالَ أَحَدُهُمَا إِنِّي أَرَانِي أَعْصِرُ خَمْرًا وَقَالَ الْآخَرُ إِنِّي أَرَانِي أَحْمِلُ فَوْقَ رَأْسِي خُبْزًا تَأْكُلُ الطَّيْرُ مِنْهُ نَبِّئْنَا بِتَأْوِيلِهِ إِنَّا نَرَاكَ مِنَ الْمُحْسِنِينَ (36) قَالَ لَا يَأْتِيكُمَا طَعَامٌ تُرْزَقَانِهِ إِلَّا نَبَّأْتُكُمَا بِتَأْوِيلِهِ قَبْلَ أَنْ يَأْتِيَكُمَا ذَلِكُمَا مِمَّا عَلَّمَنِي رَبِّي إِنِّي تَرَكْتُ مِلَّةَ قَوْمٍ لَا يُؤْمِنُونَ بِاللّٰهِ وَهُمْ بِالْآخِرَةِ هُمْ كَافِرُونَ ﴾ [یوسف: ۳۶، ۳۷] ’’اس کے ساتھ ہی دو اور جوان جیل خانے میں داخل ہوئے، ان میں سے ایک نے کہا: میں نے خواب میں اپنے آپ کو شراب نچوڑتے دیکھا ہے، اور دوسرے نے کہا: میں نے اپنے آپ کو دیکھا ہے کہ میں اپنے سر پر روٹی اٹھائے ہوئے ہوں جسے پرندے کھا رہے ہیں، ہمیں آپ اس کی تعبیر بتائیے، ہمیں تو آپ خوبیوں والے شخص دِکھائی دیتے ہیں۔ یوسف ( علیہ السلام ) نے کہا: تمہیں جو کھانا دِیا جاتا ہے اس کے تمہارے پاس پہنچنے سے پہلے ہی میں تمہیں اس کی تعبیر بتا دوں گا۔ یہ سب اس علم کی بدولت ہے جو مجھے میرے رب نے سکھایا ہے، میں نے ان لوگوں کا مذہب چھوڑ دیا ہے جو اللہ پر ایمان نہیں رکھتے اور آخرت کے بھی منکر ہیں۔‘‘ 11… ہسپتال اورکلینکس میں تربیت و دعوت کا میدان دین کی دعوت و تبلیغ کے لیے یہ بہت بڑا میدان ہے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ چھوٹے سے کلینک سے لے کر بڑے سے بڑے ہسپتال تک، یہ میدان دعوت کے لیے خالی ہے۔ جبکہ یہ
Flag Counter