Maktaba Wahhabi

298 - 586
ذَنْبٌ)) [1] ’’یقینا اگر تو سو مرتبہ لا اِلٰہ اِلا اللہ پڑھے گی؛ تو نہ کوئی عمل اس سے آگے بڑھے گا اور نہ ہی اس کے ساتھ کوئی گناہ باقی رہے گا۔‘‘ 11… زمین وآسمان بھرنے کے برابر نیکیاں سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ أَکْبَرُ تَمْلَأُ مَا بَیْنَ السَّمَائِ وَالْأَرْضِ)) [2] ’’لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ أَکْبَرُ زمین و آسمان کے درمیان جتنا بھی خلا ہے؛ اس کو (نیکیوں سے) بھر دیتا ہے۔‘‘ سبحان اللہ! کس قدر مختصر سا کلمہ ہے اور کتنی بڑی فضیلت کا حامل ہے۔ روزِ قیامت جب انسان کو نجات کے لیے ایک ایک نیکی کی اشد ضرورت ہو گی؛ اندازہ کیجیے کہ تب اس کلمے کے ذریعے کمائی ہوئی نیکیاں کتنی کام آئیں گی؟! لہٰذا آج مہلت بھی ہے اور سہولت بھی، ہم اگر ذرا سا اہتمام کریں تو بآسانی یہ کلمہ سینکڑوں بار پڑھ سکتے ہیں۔ اگر دِن میں کم از کم ایک سو بار بھی پڑھ لیا جائے تو انسان کے نامہ اعمال میں زمین و آسمان کے درمیانی خلا کو سو مرتبہ بھرنے کے برابر نیکیاں لکھ دی جائیں گی۔ یہ میرے اللہ کا اپنے پیارے بندوں پر خاص فضل اور عنایت ہے! 12… قیامت کی ہولناکیوں سے نجات سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((یَا مُحَمَّدُ أَدْخِلْ مِنْ أُمَّتِکَ مِنْ خَلْقِ اللّٰہِ، مَنْ شَہِدَ أَنَّہٗ لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ یَوْمًا وَاحِدًا مُخْلِصًا، وَمَاتَ عَلٰی ذَالِکَ)) [3]
Flag Counter