Maktaba Wahhabi

297 - 586
جائے گا۔‘‘ معلوم ہوا کہ جو شخص زبان پر کلمہ طیبہ کا وِرد رکھتا ہے، وہ شیطانی حملوں، وسوسوں اور چالوں سے محفوظ رہتا ہے۔ 8… اسلام کا مضبوط کڑا سیدنا سعید بن جبیر رحمہ اللہ اور امام ضحاک رحمہ اللہ اس آیت: ﴿ فَمَنْ يَكْفُرْ بِالطَّاغُوتِ وَيُؤْمِنْ بِاللّٰهِ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَى لَا انْفِصَامَ لَهَا وَاللّٰهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ ﴾ [البقرۃ: ۲۵۶] ’’جو شخص طاغوت کا انکار کرے گا اور اللہ پر ایمان لائے گا، تو یقینا اس نے مضبوط کڑے کو تھام لیا، جو ٹوٹنے والا نہیں ہے، اور اللہ تعالیٰ سننے والا جاننے والا ہے۔‘‘ کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد ’’لا اِلٰہ اِلا اللہ‘‘ ہے۔[1] 9… گناہوں کا خاتمہ سیدہ اُمِ ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ((ہَلِّلِی مِائَۃَ تَہْلِیلَۃٍ فَإِنَّہَا لَا تَمُرُّ عَلٰی ذَنْبٍ إِلَّا مَحَتْہٗ))[2] ’’سو مرتبہ لا اِلٰہ اِلا اللہ پڑھا کر، یقینا تجھ سے جو بھی گناہ سرزد ہو گا؛ یہ کلمہ اس گناہ کو مٹا دے گا۔‘‘ 10… سب سے سبقت لے جانے والا عمل سیدہ اُمِ ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ((إِنَّکِ إِنْ ہَلَّلْتِ اللّٰہَ مِائَۃَ مَرَّۃٍ لَمْ یَسْبِقْہَا عَمَلٌ، وَلَمْ یَبْقَ مَعَہَا
Flag Counter