Maktaba Wahhabi

290 - 586
((إِذَا اسْتَعَنْتَ فَاسْتَعِنْ بِاللّٰہِ)) [1] ’’جب تم مدد طلب کرو تو اللہ تعالیٰ سے طلب کرو۔‘‘ پناہ طلب کرنا: پناہ صرف اللہ تعالیٰ سے طلب کرنی چاہیے اورپناہ طلب کرنا بھی عبادت ہے، جیسا کہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ (1) مَلِكِ النَّاسِ ﴾ [الناس: ۱، ۲] ’’کہو: میں پناہ مانگتا ہوں انسانوں کے رب، انسانوں کے بادشاہ (اللہ) کی۔‘‘ فریاد کرنا: فریاد صرف اللہ تعالیٰ سے کرنی چاہیے اورفریاد کرنا عبادت ہے، جیسا کہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ إِذْ تَسْتَغِيثُونَ رَبَّكُمْ فَاسْتَجَابَ لَكُمْ ﴾ [الأنفال: ۹] ’’(اس وقت کو یاد کرو )جب تم اپنے رب سے فریاد کر رہے تھے تو اس نے تمہاری فریاد سن لی۔‘‘ نذرماننا: نذر صرف اللہ کے لیے ماننی چاہیے اورنذر مانناعبادت ہے، جیسا کہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ يُوفُونَ بِالنَّذْرِ وَيَخَافُونَ يَوْمًا كَانَ شَرُّهُ مُسْتَطِيرًا ﴾ [الدہر: ۷] ’’(نیک وہ لوگ ہیں) جو نذر پوری کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی آفت ہر طرف پھیلی ہوئی ہوگی۔‘‘ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( مَنْ نَذَرَ أَنْ یُطِیْعَ اللّٰہَ فَلْیُطِعْہُ وَمَنْ نَذَرَ أَنْ یَعْصِیَ اللّٰہَ فَلَا
Flag Counter