Maktaba Wahhabi

595 - 586
اور کمر کے گرد نہ باندھو، بائیں ہاتھ سے نہ کھاؤ، ہاتھ پاؤں بند کر دینے والا کپڑا نہ پہنو اور جب بالکل سیدھے لیٹے ہو تو ایک ٹانگ کو دوسری ٹانگ (کھڑی کر کے اس) پر نہ رکھو۔‘‘ 27… میاں بیوی اُٹھ کر تہجد پڑھیں سیدنا ابوہریرہ اور ابوسعید خدری رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنِ اسْتَیْقَظَ مِنَ اللَّیْلِ وَأَیْقَظَ امْرَأَتَہٗ، فَصَلَّیَا رَکْعَتَیْنِ جَمِیعًا، کُتِبَا مِنَ الذَّاکِرِینَ اللّٰہَ کَثِیرًا وَالذَّاکِرَاتِ)) [1] ’’جو شخص رات کو بیدار ہو اور اپنی اہلیہ کو بھی اُٹھائے، پھر دونوں اکٹھے دورکعت نماز پڑھیں تو ان کا نام اللہ تعالیٰ کا کثرت سے ذِکر کرنے والے مردوں اور عورتوں میں لکھ دیا جاتا ہے۔‘‘ 28… نیند کی حالت میں نماز نہ پڑھیں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا قَامَ أَحَدُکُمْ مِنَ اللَّیْلِ، فَاسْتَعْجَمَ الْقُرْآنُ عَلٰی لِسَانِہٖ، فَلَمْ یَدْرِ مَا یَقُولُ، فَلْیَضْطَجِعْ)) [2] ’’جب تم میں سے کوئی شخص رات کو قیام کرے اور (نیند کی وجہ سے) اس کی زبان پر قراء ت مشکل ہو جائے اور اسے پتا نہ چلے کہ وہ کیا کہہ رہا ہے تو اسے لیٹ (یعنی سو) جانا چاہیے۔‘‘ 29… اوندھے منہ لیٹنے سے اجتناب کریں سیدنا طخفہ بن قیس الغفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں مسجد میں اوندھے منہ پیٹ کے
Flag Counter