Maktaba Wahhabi

460 - 586
جہاد: فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا وَإِنَّ اللّٰهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِينَ ﴾ [العنکبوت: ۶۹] ’’اور جن لوگوں نے ہماری راہ میں مشقت برداشت کی، یقینا ہم انہیں اپنی راہیں ضرور دکھائیں گے، اور بلاشبہ اللہ تعالیٰ احسان کرنے والوں کے ساتھ ہے۔‘‘ صبر: فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ وَاصْبِرْ فَإِنَّ اللّٰهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ ﴾ [ہود: ۱۱۵] ’’اور صبر کیجیے، کیونکہ یقینا اللہ احسان کرنے والوں کے اجر کو ضائع نہیں کرتا۔‘‘ اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی رضا کی طلب: فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ وَإِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ اللّٰهَ وَرَسُولَهُ وَالدَّارَ الْآخِرَةَ فَإِنَّ اللّٰهَ أَعَدَّ لِلْمُحْسِنَاتِ مِنْكُنَّ أَجْرًا عَظِيمًا ﴾ [الأحزاب: ۲۹] ’’اور اگر تم اللہ تعالیٰ، اس کا رسول اور آخرت کا گھر چاہتی ہو تو یقینا اللہ تعالیٰ نے تم میں سے احسان کرنے والی عورتوں کے لیے اجرِعظیم تیار کر رکھا ہے۔‘‘ احسان کے فوائد وثمرات 1. تنگی سے دوری فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ لَيْسَ عَلَى الضُّعَفَاءِ وَلَا عَلَى الْمَرْضَى وَلَا عَلَى الَّذِينَ لَا يَجِدُونَ مَا يُنْفِقُونَ حَرَجٌ إِذَا نَصَحُوا للّٰهِ وَرَسُولِهِ مَا عَلَى الْمُحْسِنِينَ مِنْ سَبِيلٍ
Flag Counter