Maktaba Wahhabi

591 - 586
میں سے کوئی شخص سوتے ہوئے ڈر جائے تو وہ یہ دعا پڑھے، اس کی برکت سے کوئی چیز اسے نقصان نہیں پہنچا سکے گی: أَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ غَضَبِہٖ وَعِقَابِہٖ وَشَرِّ عِبَادِہٖ وَمِنْ ہَمَزَاتِ الشَّیَاطِینِ وَأَنْ یَحْضُرُونَ۔[1] ’’میں اللہ تعالیٰ کے کامل کلمات کی پناہ میں آتا ہوں اس کے غصے سے، اس کی سزا سے، اس کے بندوں کے شر سے، شیطان کے وسوسوں سے اور اس بات سے بھی کہ وہ میرے پاس حاضر ہوں۔‘‘ 18… رات کے وقت بے چینی پر یہ دعا پڑھیں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کو بے چینی میں مبتلا ہوتے تو یہ کلمات پڑھتے: لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ الْوَاحِدُ الْقَہَّارُ رَبُّ السَّمٰوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَیْنَہُمَا الْعَزِیزُ الْغَفَّارُ۔[2] ’’اللہ کے سوا کوئی معبود (برحق) نہیں، وہ اکیلا اور زبردست ہے، آسمانوں، زمین اور ان دونوں کے درمیان میں موجود (ہر چیز) کا پروردگار، جو بہت غالب اور بڑا بخشنے والا ہے۔‘‘ 19… تہجد کے لیے اُٹھیں تو مسواک کریں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا قَامَ أَحَدُکُمْ یُصَلِّی مِنَ اللَّیْلِ فَلْیَسْتَکْ، فَإِنَّ أَحَدَکُمْ إِذَا قَرَأَ فِی صَلَاۃٍ وَضَعَ مَلَکٌ فَاہُ عَلٰی فِیہِ، فَلَا یَخْرُجُ مِنْ فِیہِ
Flag Counter