Maktaba Wahhabi

505 - 586
اَللّٰہُمَّ إِنِّی أَسْتَخِیرُکَ بِعِلْمِکَ وَأَسْتَقْدِرُکَ بِقُدْرَتِکَ، وَأَسْأَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ العَظِیمِ، فَإِنَّکَ تَقْدِرُ وَلاَ أَقْدِرُ، وَتَعْلَمُ وَلاَ أَعْلَمُ، وَأَنْتَ عَلَّامُ الغُیُوبِ، اَللّٰہُمَّ إِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ ہٰذَاالأَمْرَ خَیْرٌ لِی فِی دِینِی وَمَعَاشِی وَعَاقِبَۃِ أَمْرِی، فَاقْدُرْہُ لِی وَیَسِّرْہُ لِی، ثُمَّ بَارِکْ لِی فِیہِ، وَإِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ ہٰذَا الأَمْرَ شَرٌّ لِی فِی دِینِی وَمَعَاشِی وَعَاقِبَۃِ أَمْرِی، فَاصْرِفْہُ عَنِّی وَاصْرِفْنِی عَنْہُ، وَاقْدُرْ لِیَ الخَیْرَ حَیْثُ کَانَ، ثُمَّ أَرْضِنِی بِہٖ۔[1] ’’اے اللہ! میں تیرے علم کے ذریعے تجھ سے خیروبھلائی طلب کرتاہوں، تیری قدرت کے بدولت میں تجھ سے قدرت کاطلبگارہوں اورمیں تجھ سے تیرے فضلِ عظیم کا سوال کرتا ہوں، کیونکہ یقینا تو قدرت رکھتاہے اورمیرے پاس قدرت نہیں ہے اور تو جانتا ہے اور مجھے علم نہیں ہے، توغیب کی باتوں کابخوبی علم رکھتاہے۔ اے اللہ! اگرتوجانتاہے کہ یہ کام میرے لیے میرے دِین، میری زندگی اورمیرے اخروی انجام کے لحاظ سے بہترہے تو اسے میری قدرت میں کردے اوراسے میرے لیے آسان کردے، پھرمیرے لیے اس میں برکت فرما دے۔ اور اگر تو جانتا ہے کہ یہ کام میرے لیے میرے دِین، میری زندگی اور میرے اخروی انجام کے اعتبارسے بُراہے تواسے مجھ سے پھیردے اورمجھے اس سے پھیر دے اور جس کام میں بھی خیروبھلائی ہے؛ اسے میرے مقدر میں کر دے، پھر مجھے اس پر راضی کردے۔‘‘ 3. حلال مال سے سفری اخراجات: فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ وَتَزَوَّدُوا فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوَى ﴾ [البقرۃ: ۱۹۷]
Flag Counter